Breaking News

یہ بدلیں گے پاکستان کے حالات ۔۔۔ آصف زرداری نے بیرون ملک سے پاگل پن کا سرٹیفیکٹ بنوا کر سوئس عدالت میں جمع کیوں کروایا ؟ سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر پاکستان آصف زرداری خو د کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں، اُنہوں نے سوئس لون بینک کرپشن میں خو د پاگل پن کا سرٹیفکیٹ جمع کروا رکھا ہے، حزب اختلاف کی جماعتوں کو قطعاً جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ پر لگے الزامات کے جوابات نہیں دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعظم ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس کوئی کاخلاقی جو از نہیں ہے کہ عاصم سلیم باجوہ سے اثاثوں کے متعلق کو ئی سوال کریں ، انکے اپنے ہاتھ کرپشن اور بے جاء لوٹ مار سے بھرے ہوئے ہیں وہ کس جواز سے سوالات اور جوابات مانگ رہے ہیں، انہیں ہرگز کو ئی جواب نہیں دیا جا ئے گا ۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ نے پھر بھی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اپنا موقف قوم کےسامنے رکھا ہے۔میں سمجھتا ہوں بلکہ قانونی ما ہرین کا کہنا بھی یہی ہے کہ جو بھی جوابات انھوں نے دئیے ہیں وہ کافی ہیں،منی ٹریل کے لیے فورم بنے ہوئے ہیں ، جبکہ عاصم سلیم باجوہ نے اخلاقی فریضہ سمجھ کر استعفی بھی وزیر اعظم کو پیش کیا ہے ، انھوں نے کہا کہ کسی بھی حزب اختلا ف کی جماعتوں نے ایسی جسارت نہیں کی ہے بلکہ آصف علی زرداری نے سوئس بینک لون کرپشن میں اپنے پاگل ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کروا رکھا ہے اور سرے محل کی منی ٹریل آج تک نہ پیش ہو ئی ہے اور نہ پیش ہونی ہے ۔اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں کے ٌپاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے کہ وہ حکومت سے کوئی سوال کریں بلکہ اپنا گریبان جھانک لیں ۔انھون نے مزید کہا کہ اداروں پر جو بھی کوئی حملہ کرئے گا اس کا جواب 24گھنٹے کے اندر ان کے الفاظ میں ہی دیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

شادی کی تیسری رات دولہے نے دولہن کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ دونوں خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی بڑی خواہش ہوتی ہے اور ہر انسان اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *