Breaking News

ترک صحافی نے یہ بات میڈیا پر وائرل کر دی

سبحان اللہ ۔۔۔ کہتے ہے کہ جب نیت اچھی ہو۔ اور عزم پختہ ہو۔ تو اللہ تعالی بھی اس کی مدد کرتا ہے۔ یہ ایک واقعہ گھانا کے ایک غریب کسان الحسن عبد اللہ جس کی کہانی ترک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی کہ “ڈرون طیارہ اتنا بڑا ہو جاتا کہ مجھے مکہ لے جاتا” تاکہ وہ بیت اللہ شریف کی زیارت کر سکے-

اس کی یہ خواہش پوری ہو گئی ہے-عبد اللہ نے ٹی وی کریو سےاپنے گاؤں میں پوچھا تھا کہ کیا یہ ڈرون طیارہ اتنا بڑا نہیں ہو سکتا کہ مجھے مکہ (سعودی عرب) لے جائے۔ ترک صحافی نے یہ بات میڈیا پر وائرل کر دی ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے نوٹس لیا اور عبداللہ کے لیے حج انتظامات کو ممکن بنا دیا- جمعہ کے روز اسے استنبول لایا گیا جہاں ترک سرکار اور رفاعی اداروں کے نمائندوں نے اس کا استقبال کیا-عبداللہ استنبول پہنچ کر بہت خوشی محسوس کر رہےتھے اور بار بار اللہ تعالی کا شکر ادا کر رہے تھے جس کی مدد سے ترکی نے اس کا خواب پورا کر دیا- ان کا کہنا تھا: “میں اپنے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور میں ہر اس شخص کے لیے دعاگو ہوں جس نے میرے اس خواب کی تعبیر میں میری مدد کی- ترک ریاست کی مدد میرے لیے بہت قیمتی ہے اور مجھے یقین ہے اس سے مسلمانوں کے درمیان دوستی اور بھائی چارہ مضبوط ہوگا”-عبداللہ استنبول پہنچ کر بہت خوشی محسوس کر رہے تھے اور بار بار اللہ تعالی کا شکر ادا کر رہے تھے جس کی مدد سے ترکی نے اس کا خواب پورا کر دیا۔

About Admin

Check Also

رات کو بر تن صاف نہ کر کے سونے سے گھر میں کیا کچھ ہوتا حضرت علی ؓ کا فرمان سن لو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام ایک کامل دین ہے ۔ انسانی زندگی کے تمام مراحل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *