Breaking News

سیاست کا رُخ اچانک تبدیل! معروف سیاسی شخصیت اور سابق رُکن اسمبلی تحریک انصاف میں شامل، بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال مکمل ہو چکے ہیں سیاسی مخالفین کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہو چکی ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب ہوتا جارہا ہے ویسے ویسے تحریک انصاف پوری طرح متحرک دکھائی دے رہی ہے۔

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں اپنی حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف قیادت پوری طرح متحرک ہے اور دھڑا دھڑ شمولیتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، گلگت بلتستان کی معروف سیاسی شخصیت و سابق ایم ایل اے وزیر حسن نے چیف آرگنائزر پاکستان تحریکِ انصاف سیف اللہ خان نیازی سے پارٹی آفس میں ملاقات کی ، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیر حسن نے پاکستان تحریکِ انصاف کے منشور اور چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مکمل گروپ کے ہمراہ پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیر حسن کو پارٹی مفلر پہنایا اور خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وزیر حسن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف مشکل وقت سے گزر چکے ہیں بہہت جلد پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، ہمیں یقین ہے کہ تحریک انصاف ہی گلگت بلتستان کی دیرینہ مسائل کو حل کر سکتی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس کی اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکام نامہ جاری کرتے ہوئے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل امجد پرویز کی کیس ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہاگیاکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپیلیں 23 ستمبر تک ملتوی کی جاتی ہیں۔

About Admin

Check Also

انالله واناالیه راجعون پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ بنانے والا مشہور کھلاڑی خالق حقیقی سے جا ملا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *