Breaking News

موٹاپے کا شکار پولیس افسران و ملازمین کے لیے بری خبر : تنخواہوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس کے افسران اور ملازمان کی اکثریت موٹاپے کا شکار نظر آتی ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کا تعاقب کرنا ان کے بس کی بات نہیں رہی ایسے میں موٹاپے کے شکار پولیس افسران اور ملازمان کے لئے ایک بہت ہی بُری خبر آ گئی ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے پولیس افسران اور ماتحت عملہ کو ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنی توندیں کم کر لیں ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے آفیسران و ماتحت عملہ سے کہا ہے کہ جسمانی طور پر روزانہ ورزش کو اپنا مقصد بنائے اور ورزش کی روٹین صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد یقینی بنائیں انہوں نے ہدایت کی کہ آ فیسران اور ماتحت عملہ پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی پابندی کے ساتھ کریں اس حکم پر عمل نہ ہو نے کی صورت میں انسپکٹر سے لے کر ڈی آ ئی جی تک کے آ فیسر ان کی تنخواہ میں سے ایک ہزار روپے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر کی تنخواہ میں سے سات سو روپے اور کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کی تنخواہ میں سے چار سو روپے بطور جرمانہ ہر ماہ کٹوتی کی جائیں گے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کی مدت ختم ہوگئی جبکہ پانچ امیدوار انتخاب سے دستبردار ہوگئے ہیں۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ہفتہ کو مرحوم سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات کے بعد خالی ہونے نشست پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری دن ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ڈاکٹر اصغر علی چنگیزی،پی ٹی آئی کے نواب خان دمڑ، محمد بلال، سید عبدالشکور آغا،نور محمد عادل نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جبکہ ایک امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی پہلے ہی مسترد کئے جا چکے ہیں۔

About Admin

Check Also

طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائے گا، شناختی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *