Breaking News

اسے کہتے ہیں یو ٹرن! پھر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا عندیہ، وزیر تعلیم نے اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ  7 ستمبر کو ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 15ستمبرسےکھولنے کےحوالےسے بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ہوئی تھی کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی تھی اور وفاقی وزیر تعلیم نے تعلیمی ادارے 15ستمبرسےکھولنے کا اعلان کردیا تھا ۔اور مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا پروگرام تھا۔

تاہم اب چاروں صوبوں کے حکومتی نمائندوں نے کورونا بڑھنے کی صورت میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پرنظر ثانی کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کی مشاورت سے تمام فیصلے کیے گئے، تعلیمی اداروں می ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی اسکول ٹرانسپورٹ سے متعلق بھی ایس او پیز طے کیے گئے ہیں، پہلے مرحلے میں جائزہ لیں گے کہ چھوٹی کلاسز کھولنی چاہیے یا نہیں، ایک ساتھ تمام تعلیمی ادارے کھولنے سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشکل ہوتا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے کورونا بڑھا تو فیصلہ تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اسکول کھلنے کے بعد کورونا کیس بڑھے تو اس کے مطابق فیصلہ کرنا پڑے گا، اسکول کے بچوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا چیلنج ہوگا اور پرائمری اسکولوں میں زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسکولز کھولنے کے بعد آنکھیں بند نہیں کریں گے اور نگرانی کریں گے، بچوں کو ماسک پہنانا لازمی ہوگا اور اسکول میں بیمار بچوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شوک یوسفزئی نے مزید کہا کہ مرحلہ وار اسکول کھولنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ ایس او پیز دیکھ سکیں، بچوں کو گروپس میں بانٹا جائے گا تاکہ کلاسز میں رش نا ہو، کلاس میں بچے زیادہ ہوں اور جگہ کم ہو تو وبا پھیلنے کا خطرہ ہوگا۔

About Admin

Check Also

اسلام آباد میں مساج سنٹر پر چھاپہ، پکڑے جانیوالے شخص نے اپنا تعلق کس حکومتی شخصیت کیساتھ بتایا؟؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس نے مساج سنٹر پر چھا پہ مار کارروائی کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *