Breaking News

اس شخص نے اپنے بیٹے کو 20 سال تک کسی بھی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک شخص نے اپنی بیوی سے سخت دلی تکلیف اٹھائی جو اس کے کچھ دل و دماغ پہ چوٹ لگا گئی اور اسے اجتماعی طور پر عورت کے وجود سے نفرت ہوگئی۔ وہ اپنے نومولود بیٹے کو لے کر آبادی سے دور جنگل میں لے گیا ،اور وہاں ایک کٹیا بنالی اور اپنے ساتھ قسم کھالی۔

کہ میں اپنے بیٹے کو عورت کی شکل تک دیکھنے نہیں دونگا۔ بیس برس بیت گئے ، ایک دن اس کا بیٹا جنگل میں شکار کررہا تھا کہ وہاں سے کچھ لڑکیوں کا قافلہ گزرا ، لڑکا انہیں مسلسل دیکھ رہا تھا کہ باپ تھا کہ باپ نے اس کا بازو جھٹکتے ہوئے کہا کہ چلو گھر چلتے ہیں ، جب بیٹے نے بہت پوچھا کہ وہ کون سی مخلوق تھی جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ، تو باپ نے تنگ آکر اسے کہا کہ وہ کہ وہ دوسرے جنگل کا ایک جانور ہے جسے شتر مرغ کہتے ہیں۔رات ہوئی تو نوجوان بیٹا کروٹیں بدلنے لگا ،کبھی چھت کو دیکھے کبھی باہر جائے ، رات کے آخری پہر باپ نے تنگ آکر پوچھا کہ سوتے کیوں نہیں ہو ، کیا وجہ ہے۔بیٹے نے آنکھیں جھکاتے ہوئے جواب دیا کہ ابا مجھے وہ شتر مرغ چاہیئے “کہنے کا مقصد یہ کہ انسانی فطرت کو بدلہ نہیں جاسکتا ، فطری خواہشات فطرت کے اصولوں کے مطابق جنم لیتی ہیں ،انٹڑ نیٹ کے اس دور میں مرد عورت کے تعلقات قائم ہونے کیلئے سیکنڈز بھی زیادہ ہوسکتے ہیں ، ہم زریعہ کوختم نہیں کرسکتے ، لیکن دلوں میں پیدا ہونے والے خیالات کو آگہی ، منطقی تربیت اور پاک تبدیلی سے ضرور ختم کیا جاسکتا ہے۔پہاڑوں سے پگھلنے والی برف کا رخ دریاوں کی طرف نہ موڑا جائے تو فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے ، بچہ کو کوئلہ پکڑنے سے پہلے ہم اس کی تربیت کرتے ہیں کہ وہ اسے نقصان پہنچائے گا۔

About Admin

Check Also

سرسوں کے تیل میں یہ کیپسول ملا کرسفید بالوں پر لگائیں، پھر اس کا کمال دیکھیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپ سرسوں کے تیل میں یہ والے کیپسول ملا کر لگالیں آپ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *