’’ آخر آپ نے یہ کمال کیسے کر دکھایا۔۔‘‘ بِل گیٹس کا مسلسل 7 منٹ تک عمران خان سے ایک ہی سوال، وزیر اعظم کا شاندار جواب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بل گیٹس کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے جبکہ بل گیٹس وزیر اعظم عمران خاں کے بہت بڑے مداح ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 11 اگست کو بل گیٹس کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی ۔ وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلی فون پر گفتگو  کی تھی۔؎

مائیکروسافٹ اور گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے کورونا کے حوالے سے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی ہے۔جس کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے بھی کیا انہوں نے کہا تھا کہ بل گیٹس نے مجھے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا ختم کرنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا مطالعہ کرنا چاہتا ہوں۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیوں کو پہلے کھولنے کا حکومت کا بڑا دلیرانہ اور اچھا فیصلہ ہے۔کیونکہ پاکستان میں خدا کے فضل سے کورونا ختم ہونے کے قریب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔بل گیٹس عمران خان سے 7 منٹ کی کال میں یہی پوچھتا رہا کہ آپ نے کیا کمال کیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 11 اگست کو بل گیٹس کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی ۔ وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کووڈ۔19 کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان میں پولیو ویکسین کی تیاری کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں واضح کمی کے حوالہ سے پاکستان میں کووڈ۔19 کی صورتحال میں بہتری کے بارے میں بل گیٹس کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈائونز کی پالیسی انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

About Admin

Check Also

اب ہر سرکاری ملازم کے پاس اپنا گھر،اپنی گاڑی ہوگی اورحکومت نے انتہائی شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر سرکاری ملازم کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کے پاس اپنا ذاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *