Breaking News

بریکنگ نیوز: انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرگئی۔۔۔ سابق وزیر نے کپتان کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  وارم ویلکم کرنے کی تیاریاں عروج پر۔۔۔پاکستانی سیاست کا کونسا بڑا نام اچانک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گیا؟ پاکستانیوں کے لیے بہت بڑاسرپرائز آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت یعنی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی ہے ۔

انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز کو گلگت بلتستان سے شدید دھچکہ ، مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی سابق صدر اور وزیر ثوبیہ مقدم کپتان کے قافلے میں شامل ہوگئیں۔ انہوں نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد اور سینئر رہنما سید واجد حسین بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ سابق رہنما مسلم لیگ نواز ثوبیہ مقدم کا کہنا تھا چیئرمین تحریک انصاف و وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور ویڑن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا ملک بھر کیطرح گلگت بلتستان کے عوام بھی وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے ایجنڈے کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں گلگت بلتستان کے عوام تحریک انصاف کی شکل میں اپنی سیاسی سمت کا تعین کریں گے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جماعتی آئین و نظم کی پاسداری کا عہد کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں وزیراعظم عمران خان کے پیغام کی ترویج میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف ثوبیہ مقدم کا ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں خیر مقدم کرتے ہیں، انہوں نے کہا تحریک انصاف عوام کی بھرپور معاونت و حمایت سے گلگت بلتستان میں تاریخ کا رخ موڑنے کو تیار ہے۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز!! وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی بھی عہدے پر بیٹھے شخص کو مستعفی ہونے کو دل نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *