Breaking News

وہ کیسے اُسے دو ٹانگوں پر کھڑا ہوا دکھاتے جبکہ وہ ایک ٹانگ سے بھی لنگڑا تھا۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک بادشاہ انصاف پسند اور عوام کے دکھ سکھ کو سمجھنے والا تھا۔ مگر جسمانی طور پر ایک ٹانگ سے لنگڑا اور ایک آنکھ سے کانا تھا۔ ایک دن بادشاہ نے اپنی مملکت کے ماہر مصوروں کو اپنی تصویر بنوانے کیلئے بلوا لیا۔ اور وہ بھی اس شرط پر۔

کہ تصویر میں اُسکے یہ سب عیب نہ دکھائی دیں۔سارے کے سارے مصوروں نے یہ تصویر بنانے سے انکار کر دیا۔ اور وہ بھلا بادشاہ کی دو آنکھوں والی تصویر بناتے بھی کیسے؟ جب بادشاہ تھا ہی ایک آنکھ سے کانا، اور وہ کیسے اُسے دو ٹانگوں پر کھڑا ہوا دکھاتے۔ جبکہ وہ ایک ٹانگ سے بھی لنگڑا تھا۔ لیکن اس اجتماعی انکار میں ایک مصور نے کہا بادشاہ سلامت میں بناؤں گا آپ کی تصویر۔ اور جب تصویر تیار ہوئی۔ تو اپنی خوبصورتی میں ایک مثال اور شاہکار تھی۔وہ کیسے؟ اور اُس کے (لنگڑی ٹانگ والے) ایک گھٹنے کو زمیں پر ٹیک لگائے دکھایا گیا تھا۔ اور اس طرح بڑی آسانی سے ہی بادشاہ کی بے عیب تصویر تیار ہو گئی تھی۔ کیوں ناں ہم بھی اِسی طرح دوسروں کی بے عیب تصویر بنا لیا کریں۔ خواہ انکے عیب کتنے ہی واضح ہی نظر آ رہے ہوں۔ اور کیوں ناں جب لوگوں کی تصویر دوسروں کے سامنے پیش کیا کریں۔ اُنکے عیبوں کی پردہ پوشی کر لیا کریں! آخر کوئی شخص بھی تو عیبوں سے خالی نہیں ہوتا ناں۔ کیوں نہ ہم اپنی اور دوسروں کی مثبت اطراف کو اُجاگر کریں اور منفی اطراف کو اپنی اور دوسروں کی خوشیوں کیلئے چھوڑ دیں۔

About Admin

Check Also

بادشاہ اور اس کا بیٹا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شیر شاہ سوری ہندوستا ن کا حکمران تھا۔ایک دن اس کا بیٹا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *