Breaking News

’’ یہ عورت رات کو 3 بجے اپنے بچوں کے ساتھ۔۔۔ ‘‘ موٹروے حادثے پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا دنگ کر دینے والا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹروے کیس میں ملزمان تک پہنچنے کے لیے ثبوت مل گیا ہے۔ موٹروے پر پیش آنے والے واقعے کے کیس میں اب تک بہت اچھا کام ہوا ہے، ہم اس گاؤں تک پہنچ چکے ہیں جہاں سے ملزمان کا تعلق ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے آئی جی پنجا ب پولیس انعام غنی نے کہا کہ 20 ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں اور اس کیس کی انویسٹی گیشن کو ڈی آئی جی خود دیکھ رہے ہیں، جلد از جلد ملزمان گرفتار ہوں گے۔ انعام غنی کا کہنا تھا کہ خاتون نے ملزمان کی عمر اور کچھ شناخت بھی ظاہر کی ہے، اس وقت ایک بہت اچھا سراغ ملا ہے جو سیدھا ملزمان تک پہنچائے گا لیکن ابھی اسے میڈیا پر نہیں بتایا جا سکتا۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پورے علاقے کی ووٹر لسٹ اور نادرا کا ریکارڈ لے لیا ہے، ملزمان کی ایج بریکٹ کے لوگوں کو شناخت کیا ہے اور 70 ایسے لوگ ہیں جن کا پہلے سے کرمنل ریکارڈ ہے، ہم ان سب کو چیک کر رہے ہیں اور جیوفینسنگ بھی کرالی گئی ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر موٹروے یا اس کے پاس کوئی واقعہ ہوتا ہے ہم ذمہ دار ہیں، ہم خود ملزمان تک پہنچیں گے دوسری جانب سی سی پی او عمر شیخ نے موٹر وے حادثے پر حیران کُن مقف دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمر شیخ کا کہنا تھا کہ اکیلی عورت رات کے 12 بجے تین بچوں کیساتھ گھر سے باہر نکلی ہی کیوں؟ اگر نکل ہی پڑی ہیں تو پھر اس نے سنسان راستے کا انتخاب کیوں کیا؟ اس کو ضی ٹی روڈ سے جانا چاہیئے تھا جہاں آبادی ہوتی ہے۔ انہیں گھر سسے پٹرول چیک کر کے نکلنا چاہیئے تھا کیونکہ موٹر وے پر تو دور دور تک کوئی پٹرول پمپ نہیں ہوتا۔

About Admin

Check Also

مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *