Breaking News

بریکنگ نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہد آفریدی کو کونسی اہم ترین ذمہ داری سونپی جا رہی ہے ؟ شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم اب بدترین زوال کا شکار ہے جو تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں ناکامی کی جانب بڑھتی ہی جا رہی ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ سے بھی حسب توقعات کچھ زیادہ اچھے نتائج حاصل نہیں ہو سکے کیونکہ ٹیم کی کارکردگی بالکل مثالی نہیں رہی۔

تاہم اب میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سابق کپتان اور سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کی پاکستان کرکٹ میں بڑی اینٹری کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیاجارہاہے کہ بوم بوم آفریدی اور اہم حکومتی شخصیات کے درمیان بات چیت کا عمل شروع ہو چکاہے اور چیزیں طے پانے کے بعد آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ترین ذمہ داری بھی ملنے کا امکان ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی نے کورونا وائرس کے باعث روزگار اور دو وقت کی روٹی سے محروم ہو جانے والے متعدد گھرانوں کی اپنی فاﺅنڈیشن کے ذریعے بھر پور مدد کی اور وہ اکثر ایسی مشکلات میں سب سے آگے دکھائی دیتے ہیں ۔شاہد آفریدی گاہے بگاہے اپنی روزمرہ کی زندگی اور معمولات کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں ، شاہد آفرید ی کے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحدوں سے پار بھی بے پناہ مداح موجود ہیں ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں وسیم خان نے کہا کہ پاکستان میں مجھ پر ذاتی حملے کئے گئے، میرے اردو لہجے پر تنقید ہوئی، میر ی تنخواہ کو بھی ایشو بنایا گیا، میں پاکستان کرکٹ کا سیٹ اپ تبدیل کرنے آیا تھا لیکن شاید پاکستان کے عوام میری میزبانی کرنے کو تیار نہیں تھے۔

About Admin

Check Also

میچ کے دوران ہی حرکت قلب بند! نامور کرکٹر دُنیا چھوڑ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موت کب آنی ہے کسی کو کوئی خبر نہیں لیکن جب موت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *