Breaking News

موٹر وے پر ملزمان خاتون کے ساتھ وقوعہ سے قبل کیا کچھ کرتے رہے؟افسوسناک خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ لاہور میں گجر پورہ موٹر وے پر پیٹرول ختم ہونے پر خاتون کی گاڑی بند ہو گئی تھی کہ اس دوران دوافراد کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو موٹر وے سے نیچے لے گئے اور خاتون کو بُرے فعل کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے خاتون سے پیسے بھی لے لئے۔جب گاڑی بند تھی تو خاتون نے موٹروے پولیس کو بھی فون کیا مگر موٹر وے پولیس نے کہا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے۔موٹروے پر خاتون کو بُرے فعل کے واقعہ سے قبل ڈنڈے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی ٹانگوں اوربازؤں پر ڈنڈے مارے جانے کے نشانات ملے ہیں۔جبکہ آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹروے حادثہ کیس میں ملزمان تک پہنچنے کے لیے ثبوت مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ موٹروے پر پیش آنے والے واقعے کے کیس میں اب تک بہت اچھا کام ہوا ہے، ہم اس گاؤں تک پہنچ چکے ہیں جہاں سے ملزمان کا تعلق ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ 20 ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں اور اس انویسٹی گیشن کو ڈی آئی جی خود دیکھ رہے ہیں، جلد از جلد ملزمان گرفتار ہوں گے۔ انعام غنی کا کہنا تھا کہ خاتون نے ملزمان کی عمر اور کچھ شناخت بھی ظاہر کی ہے، اس وقت ایک بہت اچھا سراغ ملا ہے جو سیدھا ملزمان تک پہنچائے گا لیکن ابھی اسے میڈیا پر نہیں بتایا جا سکتا۔آئی جی پنجاب نےبتایا کہ پورے علاقے کی ووٹر لسٹ اور نادرا کا ریکارڈ لے لیا ہے۔

About Admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔اچانک انتقال سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *