Breaking News

چودھری پرویزالٰہی کا کھڑاک : تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرادی ، مشہور سیاستدان پی ٹی آئی چھوڑ کر (ق) لیگ میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ق وفاق اور پنجاب کی سطح پر تحریک انصاف کی اتحادی ہے لیکن سیاست کا کھیل ایک بے رحم کھیل ہے اس میں خواہ کوئی سیاست دان ہے یا سیاسی جماعت اس کے اپنے اپنے مفادات ہوتے ہیں۔ اب ق لیگ نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے ڈالا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے چودھری مونس الٰہی سے سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نوید عاشق ڈیال نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا, اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب کامل علی آغا، عارف محمود گل اور شہزاد چیمہ بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے “کپتان” کے لاہور سے اہم ٹکٹ ہولڈر “کھلاڑی” نوید عاشق ڈیال کی وکٹ اڑا لی ہے اور انہوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے،لاہور میں ڈیال خاندان سیاسی حوالے سے بڑی شہرت رکھتا ہے،ڈیال خاندان کے کئی افراد ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی رہ چُکے ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم سیاست عوامی خدمت سمجھ کر کرتے ہیں، ہماری سیاست کا نصب العین عوامی خدمت ہے، ہماری جماعت نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے مرکز ہو یا صوبہ جب بھی عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بات ہوئی ہم نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر نوید عاشق ڈیال نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا دور عوام کو کبھی نہیں بھول سکتا، پنجاب کی تاریخ میں آپ نے وہ عوامی اور فلاحی کام کیے جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے تھے، پنجاب کا سنہری دور واپس لانے کیلئے اور آپ کی عوام سے محبت سے متاثر ہو کر بہت سی سیاسی و سماجی شخصیات پارٹی میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

About Admin

Check Also

رات گئے عمران خان کے ایک قریبی وزیر سے ملاقات ہو گئی، حال احوال پوچھا تو کہنے لگے کہ خوش بھی بہت ہیں اورپریشان بھی بے حد ، کیونکہ ۔۔۔۔۔ روف کلاسرا کا دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اڑھائی سال سے زائد کا عرصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *