Breaking News

بڑا ثبوت ہتھے چڑھ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موٹر وے پر لاہور سے گوجرانوالہ جانے والی خاتون سے شرمناک فعل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو ایک ٹرک اور اس کے عملے کی تلاش ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے سے پہلے مخالف سمت سے آنے والا ٹرک خاتون کی کار دیکھ کر رکا تھا، ٹرک سے ایک شخص اترا تھا۔

جو ڈیوائڈر عبور کر کے گاڑی کے پاس آیا تھا۔ ٹرک سے اترنے والے شخص نے گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹا کر خاتون سے بات کرنے کی کوشش کی تھی، جبکہ خاتون نے دروازے اور شیشے لاک کیے رکھے اور اشاروں سے وہاں رکنے کی وجہ بتائی تھی۔پولیس کے مطابق ٹرک سے اترنے والے نے خاتون کی کار کا بونٹ بھی اٹھایا تھا، خاتون نے اپنے موبائل فون سے ٹرک کی تصویر لے لی تھی۔واقعے کی تحقیقات کرنے والی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کے موبائل فون سے ملنے والی تصویر میں ٹرک کا نمبر واضح نہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ٹرک کے جانے کے 5 منٹ بعد 2 ملزمان آئے جنہوں نے خاتون کی کار کا شیشہ توڑ دیا تھا۔دوسری جانب سانحہ موٹر وے میں جس شخص عابد ولد اکبر علی کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے اس کے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عابد ولد اکبر علی کا تعلق بہاولپور کے علاقے فورٹ عباس سے ہے، عابد نے سال 2013 میں دوران ڈکیتی ایک خاتون اور اسکی بیٹی کی عزت لوٹ لی تھی، ملزم کے ساتھ اس وقت اسکے 4 ساتھی بھی موجود تھے، اس واقعہ کے بعد چھ مہینوں تک اس کیس کی سماعت کی گئی تاہم بعد میں ملزمان نے مدعیوں پر دباؤ ڈال کر صلح کر لی یوں پھر یہ معاملہ ختم ہوگیا، بدنامی کی وجہ سسے متاثرہ خاندان نے علاقہ چھوڑ دیا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *