Breaking News

وقار یونس کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وقار یونس کا شمار پاکستان کے تیز ترین ان سوئنگ فاسٹ باؤلرز میں ہوتا ہے وہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں وقار یونس اور وسیم اکرم کی جوڑی سے بڑے بڑے بلے باز کانپ اُٹھتے تھے۔ تاہم آج  تو وقار یونس کی دُنیا ہی اُجڑ گئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اور سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کے والد محمد یونس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق وقار یونس کے والد جو کہ کافی دنوں سے علیل تھے، کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد یونس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ وقار یونس کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ انگلینڈ پر موجود وقار یونس ٹور مکمل کرنے کے بعد اپنے اہلِ خانہ کے پاس آسٹریلیا پہنچے۔سڈنی پہنچنے کے بعد وہ نیو ساؤتھ ویلز کوویڈ 19 پروٹو کولز کے تحت 14 روز قرنطینہ میں چلے گئے۔تاہم اسی دوران لاہور میں ان کے والد کی طبیعت شدید خراب ہوئی اور انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔والد کی بیماری کی اطلاع ملتے ہی وقار یونس بھی پریشان ہوگئے، تاہم وہ اس وقت قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں جس کے باعث انہیں وہاں سے نکلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔وقار یونس پاکستان آنے کے لیے کوشاں ہیں، لیکن انہیں نیوساؤتھ ویلز قوانین کے مطابق قرنطینہ بھی مکمل کرنا ہے۔

About Admin

Check Also

جاوید میانداد نے یادگار واقعہ بیان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق قومی کرکٹر جاوید میانداد نے ورلڈکپ کے دوران عمران خان کیخلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *