Breaking News

پسند کی شادی اور ایک بیٹی کا باپ!!عابد کون ہے اور اسکا تعلق کس خاندان سے ہے؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک) سانحہ موٹر وے میں جس شخص عابد ولد اکبر علی کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے اس کے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عابد ولد اکبر علی کا تعلق بہاولپور کے علاقے فورٹ عباس سے ہے، عابد نے سال 2013 میں دوران ڈکیتی ایک خاتون اور اسکی بیٹی کی عزت لوٹ لی تھی۔

ملزم کے ساتھ اس وقت اسکے 4 ساتھی بھی موجود تھے، اس واقعہ کے بعد چھ مہینوں تک اس کیس کی سماعت کی گئی تاہم بعد میں ملزمان نے مدعیوں پر دباؤ ڈال کر صلح کر لی یوں پھر یہ معاملہ ختم ہوگیا، بدنامی کی وجہ سسے متاثرہ خاندان نے علاقہ چھوڑ دیا، جس کے بعد اہلیان علاقہ نے دباو ڈالا جس کے بعد عابد اور اس کے خاندان نے فورٹ عباس کا علاقہ چھوڑ دیا تھا، عابد کا تعلق اس خاندان سے ہے کہ وہ لوگ کچھ عرصہ قبل اپنی بہن کی بھی جان لے چکے ہیں،عابد کی ایک بیٹی بھی ہے اور اس نے پسند کی شادی کر رکھی ہے ۔ٰیاد رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ’’ مبارک ہو وزیراعلی عثمان بزدار کو، آئی جی پنجاب کو ،سی سی پی او لاہور اور پوری ٹیم کو۔ ملزم کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا ہے،انشاللہ جلد گرفتاری بھی ہوگی۔عوام کو پتہ ہو کہ رات 4 بجے تک عثمان بزدار میٹنگ میں تھے آئی جی اور سی سی پی او کے ساتھ۔وزیراعلی نے پورے کیس کی خود مانیٹرنگ کی ہے ۔ دوسری جانب سانحہ موٹروے، دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چینل فائیو کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے سانحہ موٹر وے میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع یہ بھی کہہ رہے کہ آج شام حکومت کی جانب سے اہم پریس کانفرنس کی جائے گی اور اس میں سانحہ موٹر وے کے ملزمان کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

شادی کی تیسری رات دولہے نے دولہن کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ دونوں خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی بڑی خواہش ہوتی ہے اور ہر انسان اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *