بینک صارفین ہوشیار! اگر آپ کا بھی بینک میں اکاؤنٹ ہے تو یہ خبر پڑھ لیں، کہیں آپ کو بھی لوٹ ہی نہ لیا جائے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لوگ اپنی رقوم کی حفاظت کے لئے اپنی زیادہ تر رقوم بینکوں میں ہی رکھواتے ہیں تاہم اب تو نوبت یہ آ گئی ہے کہ بینک بھی غیر محفوظ ہو گئے ہیں آئے روز نئے انداز سے وارداتیں سامنے آ رہی ہیں اس میں بینک کا عملہ بھی براہ راست ملوث ہے ۔

ڈکیتی کی وارداتوں کے لیے ڈاکوؤں نے اپنا مخبری کا نیٹ ورک بینکوں تک پھیلادیا جب کہ بینکوں سے ڈاکوؤں کو کھاتے داروں کی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود احسن آباد میں نجی بینک سے رقم نکلوانے والے ایف آئی آے کے سابق انسپکٹر محمد اشرف کو بینک سے کچھ ہی فاصلے پر ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور اسلحے کے زور پر 15 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ایف آئی اے کے سابق انسپکٹر محمد اشرف نے بتایا کہ اس نے بینک کے کاؤنٹر پر چیک کیش نہیں کرایا۔ اس نے بینک منیجر کو چیک دیا تھا اس نے رقم نکلواکر میرے حوالے کی تھی انھوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو میری کار کا پیچھا کرتے ہوئے آئے جن میں سے ایک ڈاکو نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا انھوں نے اسلحہ کے زور پر گاڑی روک کر رقم نکالنے کا کہا انھوں نے بتایا کہ ہم نے رقم کا پیکٹ پھاڑدیا تھا ملزمان نے رقم کا آدھا پیکٹ چھینا اور کہا کہ پوری رقم 15 لاکھ روپے دو جو تم نے بینک سے نکلوائے ہیں۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اس کے پاؤں پر گولی مارنی چاہی تو ان کی نظر میرے پاؤں کے قریب رکھے رقم کے آدھے پیکٹ پر پڑگئی اور ڈاکوؤں نے رقم اٹھائی اور فرار ہوگئے۔ایف آئی اے کے سابق انسپکٹر اشرف کا دعویٰ ہے کہ ڈاکوؤں کو یہ علم تھا کہ انھوں نے 15 لاکھ روپے بینک سے نکلوائے ہیں اور انھیں مکمل یقین ہے کہ نجی بینک سے ہی مخبری کی گئی ہے ۔

About Admin

Check Also

دہائیوں پرانی رفاقت کا خاتمہ۔۔۔!!! پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کپتان ہو یا کھلاڑی، کھیل کا میدان ہ یا سیاسی میدان، بس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *