Breaking News

مجھے آپ اور آپکی محبت پر اعتماد ہے۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک نیک آدمی شادی کے بعد بیوی کو لے کر اپنے گھر لوٹ رھا تھا۔ راستے میں دریا عبور کرنا پڑتا تھا۔ آدمی نے ایک کشتی کا انتظام کیا اور وہ دونوں دریا عبور کرنے لگے۔ کشتی بیچ دریا پہنچی ہی تھی کی دریا میں طوفان آ گیا۔ اس صورتحال میں بیوی کا خوف سے برا حال ھو گیا۔

لیکن آدمی ایسے اطمینان سے بیٹھا رھا جیسے کچھ غیرمعمولی نہیں ہو رہا۔ یہ دیکھ کر بیوی کو حیرت ہوئی وہ غصے سے چلا اٹھی۔ آپ کو نظر نہیں آ رہا۔ طوفان کشتی کو ڈبونے لگا ہے۔ ہماری موت سر پر ہے اور آپ اطمینان سے بیٹھے ہیں۔ یہ سنتے ہی خاوند نے اپنی تلوار میان سے نکالی اور بیوی کی شہ رگ پر رکھ دی۔ بیوی ہنس پڑی اور بولی یہ کیسا مذاق ہے؟ خاوند نے پوچھا کیا آپ ابھی موت سے خوفزدہ نہیں ہو رہی۔ کیا آپ کو نہیں لگ رہا کہ میں آپ کا گلا کاٹ دوں گا۔ یہ سن کر بیوی بولی مجھے آپ پر اور آپ کی محبت پر اعتماد ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ آپ مجھ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور یہ تلوار آپ کے ہاتھ میں ہے تو مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ یہ سن کر خاوند بولا جیسے آپ کو میری محبت پر اعتماد ویسے ہی مجھے اللہ کی محبت پر یقین ہے اور یہ طوفان بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ چاہے تو اسے روک لے چاہے تو ہماری کشتی ڈبو کر بھی ہمیں بچا لے۔ یاد رکھو اللہ جو بھی فیصلہ کرے وہ ہمارے حق میں بہترین ہوتا ہے۔

About Admin

Check Also

صرف تین دن سورہ کوثر کا وظیفہ اس طرح کرلیں تمام جائز خواہشات ایک دم پوری ہو جائیں گی زندگی بھر دعا دیں گے

اللہ اکبر ۔۔۔ صرف3 دن سورۃ کوثرکا یہ وظیفہ کرلیں ںسورة کوثر کا بہت ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *