Breaking News

تبدیلی حکومت کا موٹروے حادثے کے بعد دبنگ فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موٹروے کیس میں ملوث دوسرے اہم ترین ملزم شفقت کی گرفتاری اور اس کے اعتراف جرم کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی ملزم عابد کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے ، پولیس کی ٹیمیں اسے بھی جلد ڈھونڈ نکالیں گی ۔

جبکہ حکومت نے عصمت دری کے مجرموں کی مردانہ صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس نوعیت کے مجرموں کی مردانہ صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد قانونی ٹیم نے بل کے مسودے پر کام شروع کردیا ہے،بل میں اس قسم کے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا تجویز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ  ملزموں نے واردارت سے قبل شاہدرہ میں چھولے بھی کھائے ،دریں اثنا ڈی این اے میچ ہونے کے بعد شفقت نے پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے عابد کے ساتھ مل کر اب تک 11 وارداتیں کیں ،عابدعلی اور وہ ڈکیتی کی غرض سے ہی موٹر وے پر کھڑی خاتون کی گاڑی کے پاس گئے تھے ۔ جب انہوں نے لوٹ مار کر لی اور دیکھا کہ کوئی نہیں آ رہا تو انہوں نے خاتون کو گاڑی سے نکالا اور جھاڑیوں میں لے جا کر غلط کام انجام دیا ۔ موٹروے پر جب جرم کو انجام دیتے ہوئے پولیس پہنچی تو فائرنگ کی آواز سننے کے بعد وہ وہاں سے فرار ہو گئے ۔ اس نے بتایا کہ وہ اور عابد دو دنوں تک ایک ساتھ ہی تھے لیکن پھر وہ وہاں سے مفرور ہو گیا اور میں خود لاہور آ گیا اور پھر میں بھی یہاں سے غائب ہو گیا ۔ شفقت نے بتایا کہ اسے معلوم نہیں ہے کہ اس وقت عابد کہاں پر ہے۔

About Admin

Check Also

ٹھیک ایک سال بعد کیا ہونیوالا ہے ؟ نصرت جاوید نے موجودہ مہنگائی کی لہر کے پیچھے چھپی کہانی بے نقاب کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بارہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *