Breaking News

موٹر وے کیس، وہاں سے گزرتی گاڑیوں کا ریکارڈ ٹول پلازہ پر دستیاب ہو گا، ان لوگوں کو بھی میڈیا پر لانا چاہیے تاکہ۔۔۔ اعتزاز احسن کا بڑا مطالبہ

لاہور (نیوز ڈیسک) ٹول پلازہ کے کچھ فاصلے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ہماری سیکورٹی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، موٹر وے سے گزرتی گاڑیوں کا ریکارڈ ٹول پلازہ پر دستیاب ہو گا ان لوگوں کو بھی میڈیا کے سامنے لانا چاہیے، اعتزاز احسن نے بڑا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے پر خاتون سے پیش آنے والے واقعہ پر نامناسب بیان دینے پرسی سی پی او لاہور کوفوری طور پر برطرف کیا جائے ۔اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہاکہ پہلے قصور میں زنیب والا واقعہ پھر بچوں کے ساتھ بداخلاقی واقعہ اور اب موٹروے واقعہ نے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی کے زیراہتمام لبرٹی چوک لاہور میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ بداخلاقی کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی برطرفی نہایت ضروری ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جب خاتون مدد کے لئے موٹر وے پر کھڑی تھی تو اس وقت لوگوں نے رک کر اس کی مدد نہیں کی، ایسے لوگوں کی گاڑیوں کا ریکارڈ ٹول پلازے والوں کے پاس موجود ہے اس ریکارڈ کو بھی میڈیا کے سامنے لانا چاہیے تاکہ ایسے بے حس لوگوں کے بارے بھی پتہ چل سکے اگر یہی لوگ خاتون کی مدد کے لیے رک جاتے تو آج اس سے یہ بدسلوکی کا یہ واقعہ نہ ہوتا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مظاہرین نے سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ کیا اور تحریک انصاف کے خلاف بھی نعرہ بازی کی گئی۔

About Admin

Check Also

’’ وزیر اعظم بن جائیں یا پھر وزیر اعلیٰ ‘‘ پیپلز پارٹی کی مونس الٰہی کو پیشکش، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *