Breaking News

گزشتہ ساری رات سی سی پی او لاہور عمر شیخ کیا کرتے رہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پولیس کی طرف سے پروٹوکول کا خیال نہیں رکھا گیا، اب بھی صرف میڈیا خیال رکھ رہا ہے ، اگر خدانخواستہ اس تصویر میں موجود از خود پیش ہونیوالا شخص ملزم بھی نکل آتا تو بھی اسے سزا نہیں ہوسکتی تھی کیونکہ شناخت پریڈ ہونا تھی اور شناخت پریڈ کے بغیرملزم کو سزا سے بری ہونے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات بھی سی سی سی پی او لاہور سانحہ گجر پورہ مقدمے کی فائلیں دیکھنے کی بجائے مریم نواز کے کیس کی مثل پڑھتے رہے ۔ وہ نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔دوران پروگرام سوال “اگر وقار بے گناہ ہوا تو اس کا کیا قصور ہے کہ اس کی تصویر اس طرح سے سوشل میڈیا پر یا میڈیا پر چلتی رہیں اور جس طرح پروٹوکول کا خیال اب رکھا جارہا ہے پولیس والوں کی طرف سے اگر پہلے رکھ لیا جاتا تو ایک بے گناہ شخص کے ساتھ یہ سب کچھ نہ ہوتا؟ اس پر عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اب بھی پولیس نہیں رکھ رہی، اب صرف میڈیا رکھ رہا ہے۔ اگر وقار خدانخواستہ ملزم بھی نکل آتا، اگر وہ موقع واردات پر بھی ہوتا تو آئی جی صاحب نے جیسے تصویر بانٹی ہے دنیا کی ہر عدالت نے اس کو بے گناہ کردینا تھا کہ شناخت پریڈ کے بغیر آپ نے کس بنیاد پر اس کی تصویر بانٹی؟ کوئی عدالت اس کو سزا نہ دیتی ۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا تھاکہ آج میں نے دو ریٹائرڈ جج صاحبان سے بات کی ہےتو انہوں نے کہا یہ کیس کسی کے پاس بھی جاتا جس طرح انہوں نے شناخت پریڈ کے بغیر ملزم کی شناخت ظاہر کردی تو اس میں بری ہونے میں قانوناً کوئی رکاوٹ باقی نہیں ، انہوں نے کہا کہ پولیس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تھی کہ انہوں نے کیسے وزیراعلیٰ کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں تصویریں دکھا دیں۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *