Breaking News

ابوظہبی میں مقیم اس شہری کے کان سے اچانک پانی بہنے لگا، ڈاکٹر کے پاس گیا تو اندر دراصل کیا تھا؟ ڈاکٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ کبھی سوچ بھی نہ سکتا تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کان بہنا ایک عام پایا جانے والا مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لئے عموماًگھریلو ٹوٹکوں کو ہی کافی خیال کیا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے کیونکہ اگر یہ بگڑ جائے تو کان سے شروع ہونے والا مسئلہ دماغ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری گنگا پرساد ریڈی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ایک ایسی ہی پریشان کن مثال ہے۔ گلف نیوز کے مطابق 33 سالہ گنگا کے کان سے پیپ بہنے کا سلسلہ شروع ہوا تو وہ بھی یہی سمجھ رہا تھا کہ یہ کوئی تشویش ناک بات نہیں ہے مگر محض ایک ماہ بعد اس کے جسم کی دائیں طرف پوری طرح مفلوج ہوگئی اور بولنے کی صلاحیت بھی ختم ہو گئی۔ جب اسے ابوظہبی کے این ایم سی سپیشلٹی ہسپتال لے جایا گیا تو نیورو سرجن ڈاکٹر شنکر کوتی نے اس کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد بتا چلایا کہ اس کے کان کا انفیکشن پیچیدہ اعصابی بیماری کی شکل اختیار کرگیا تھا۔ ڈاکٹر شنکر کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ کان کے انفیکشن کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے لیکن اگر اس میں بگاڑ پیدا ہوجائے تو یہ انتہائی خطرناک اعصابی بیماری کی شکل بھی اختیار کرسکتاہے، جیساکہ گنگا پرساد کے کیس میں ہوا۔ کان کا انفیکشن بڑھتے بڑھتے اس کے دماغ تک پہنچ گیا تھا اور دماغ کے سامنے والے حصے میں بائیں طرف ایک آبلا بن گیا تھا۔ یہ آبلا ایک خطرناک رسولی کی طرح گنگا پرساد کے دماغ پر اثر انداز ہورہا تھا اور اس کی وجہ سے اس کا جسم آدھا مفلوج ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر وہ ہسپتال نہ پہنچتا تو عنقریب اس کا باقی جسم بھی مفلوج ہوجاتا۔

About Admin

Check Also

طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائے گا، شناختی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *