Breaking News

خصوصی عدالت نے ملزم کی اپیل سنتے ہی کیا ریمارکس دیئے؟ کمرہ ِعدالت میں سناٹا چھا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سانحہ موٹروے، سانحہ موٹروے کیس کا اہم ترین ملزم شفقت اینٹی ٹیررازم کورٹ میں پیش، ملزم کو نقاب پہنا کر عدالت میں کیوں پیش کیا گیا؟ معزز جج کا اعتراض، تفتیشی افسر کو شناخت پریڈ کی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت، ملزم عدالت سے رحم کی اپیل کرتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق آج پولیس نے ملزم شفقت کو اینٹی ٹیررازم کورٹ میں پیش کیا گیا، دوران سماعت ملزم سے اسکا مؤقف جانا گیا، جس پر شفقت کا کہنا تھا کہ مجھ پر مہربانی کر دیں، عدالت نے پوچھا کہ کیا مہربانی کریں؟ جس پر شفقت کا کہنا تھا کہ مجھے چھوڑ دیا جائے، ملزم شفقت کا ؐؤقف سن کر عدالت نے کہا کہ اگر تم نے کچھ نہیں کیا تو پھر تمہیں چھوڑ دیا جائے گا، فی الحال تمہارا ڈی این اے میچ کر گیا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت کو 29 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کو 6 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ، ملزم شفقت کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے جس کی وجہ سے احاطہ عدالت میں دیگر سائلین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب حکومت نے اسمبلی اراکین کو الیکشن جیتنے کے بعد حلف اٹھانے کا پابند کرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، قانون کی منظوری سے چوہدری نثار علی خان کیلئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی جنہوں نے تاحال رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا۔ معروف صحافی سہیل اقبال بھٹی نے بتایا ہے کہ حکومت نے آرٹیکل 65میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

About Admin

Check Also

پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *