Breaking News

نیک بچوں کی ماں

اللہ اکبر ۔۔۔ ایک دفعہ کاذکرہے کہ دودوست جن میں بہت پیاراورالفت تھی ۔پیاراس قدرتھاکہ دونوں کی کوئی بھی بات ایک دوسرے سے پوشیدہ نہ تھی۔ایک دوست کی کیفیت اورپوزیشن یہ تھی کہ وہ اپنے ہاتھ کوآگ کے اندرڈال دیتا توآگ اس کے ہاتھ پراثرنہ کرتی۔ دوست نے پوچھاکہ یہ بتاؤ کہ آگ کے اندرجلتے ہوئے انگاروں میں ہاتھ ڈال لیتا ہے۔

لیکن آگ تیرے ہاتھ پراثرکیوں نہیں کرتی وجہ کیاہےدوست نے کہاکہ بڑی طویل داستان ہے پھرکبھی سنائیں گے۔دوست نے کہاکہ نہیں یہ کیادوستی ہے دوست بھی بناتاہے اوررازبھی چھپاتا ہے۔ دوست تووہ نہیں ہوتاجس سے راز چھپتے ہیں دوست تووہ ہوتاہے جوراز نہیں چھپاتابتاکیابات ہے ۔دوست کے اصرارپراس نے کہاکہ دیکھ توجانتا ہے کہ میں مالدارہوں میراباپ بھی مالدارتھا۔میں نے جب جوانی کی دہلیزپرقدم رکھااللہ تعالیٰ نے مجھے حسن بھی دیاطاقت اورقوت بھی دی توپھرہوا یوں کہ ایک رات میں گرمی کے موسم میں اپنے بالاخانے پرٹہلنے کے لیے رات کوگیاتھاتومیں نے کیا دیکھاکہ میرے سامنے والے گھرکے بالاخانے پرایک خوبصورت لڑکی ٹہل رہی تھی اس کاچہرہ چاندمیں ایساچمکتا نظرآیا کہ میں دل دے بیٹھامجھے اس سے پیا رہوگیا میں نے اس سے کہا کہ اے لڑکی میں تیرے قدموں میں دولت کا انبارلگا دوں گا۔ بس میں جوچاہتا ہوں وہ توکرلےلڑکی نے میری ایک نہ سنی دن گزرتے گئے رات گزرتی گئی زندگی تمام ہوتی گئی حالانکہ یہ ہوا کہ میں نے کوئی دن کسرنہ چھوڑی کوئی رات کسرنہ چھوڑی ملنے کی کوشش کرتا دولت کی لالچ دیتامال کی لالچ دیتا ہرچیز کی میں نے لالچ دی لیکن وہ لڑکی ٹس سے مس نہ ہوئی اس نے میری ایک نہ سنی ۔

چند دنوں کے بعداس کی غریب گھرانے میں شادی ہوگئی۔اس کے تین بچے ہوگئے ایک وقت ایساآیاکہ ہمارے علاقے میں قحط سالی چھاگئی۔میرے والدنے مجھ سے کہاکہ بیٹے اس وقت غریب بھوکے مررہے ہیں تواناج اورکھانے پینے کی چیزیں غریبوں میں تقسیم کر۔ میں بیٹھاہواتھااورلوگوں کوکھانے پینے کی چیزیں تقسیم کررہاتھاایسے میں میں نے دیکھاکہ جسے میں چاہتاتھاوہ لڑکی بھی قطارمیں کھڑی تھی۔میں نے اپنے نوکروں کوکہاکہ تم لوگوں کونمٹالومیں ابھی آتاہوں میں نے اشارہ کرکے اس لڑکی کواپنے پا س بلایااورپوچھاکہ اے لڑکی توکیوں آئی ہے۔اس نے کہاکہ اے نوجوان میں تین بچوں کی ماں ہومیں ان کی بھوک دیکھ نہیں سکتی میرے بچے بلک رہے ہیں تجھے معلوم ہے کہ ہرغریب اورمزدورامیروں کے دروازے پربھیک مانگ رہاہے۔میرے بچوںکاتڑپنامجھ سے دیکھانہیں گیامیں تیرے درواز ےپرآگئی ہوں خدارامیری کچھ مددکردے۔اس نوجوان نے کہاکہ میرے د ل میں خیا ل آیاکہ آ ج یہ مجبورہوکرآئی ہے میں اس کی مجبوری کابھرپورفائدہ اٹھائوں گا۔میں نے کہاکہ اے لڑکی میں تیرے قدموں میں دولت کاانبارلگادوں گامیری ایک شرط ہے کہ تومیری اس خواہش کوپوراکردےجوپہلے دن میں نے رکھی تھی یعنی کہ اس نوجوان نے اس لڑکی کوزناکی دعوت دی۔ ورنہ سن لے سب کوسب ملے گااورتجھے کچھ نہیں ملے گا۔ اس لڑکی نے کہاکہ اللہ سے معافی مانگ لذت کے لیے گناہ مت کرلذت چلی جائے گی اورگناہ باقی رہے گااس نوجوان نے کہا۔

کہ زنا کر یا پھرپلٹ جا۔وہ پلٹی اورجب وہ واپس مڑی توبچوں نے کہا کہ ماں بھوک لگی ہےاس نے تسلی دی پھربچوں کی تڑپ دیکھ نہ سکی اورپھر پلٹی پھرآئی توکہا کہ خدا کے لیے رحم کر۔ نوجوان نے کہا کہ میری خواہش پوری کر ورنہ تیری مدد نہیں ہوگی۔جب پھرتیسری بار لوٹی تو بچوں نے کہا کہ ما ں یا توہمارے لیے کھانے کا انتظام کر یا پھرہمارا گلہ گھونٹ دے ۔پھرا س نے سوچا کہ چلی جاتی ہوں زنا کر لیتی ہوں پھرخدا سے معافی مانگ لوں گی بچوں کی جان توبچ جائے گی پھروہ اس کے کمرے میں گئی اور کہا کہ خدا کے لیے رحم کر نوجوان نے کہا کہ میں نے کہا کہ تو میری خواہش پوری کردے میں تیری خواہش پوری کر دوں گاجب لڑکی کہ منہ سے نکلنے لگا کہ میں تیار ہوں تواس کے دل اندر خوف خدا پیدا ہو جاتا ہے اوراس کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ رسول اللہ ؐ نے فرمایا کہ جواللہ کے ڈر سے گناہ چھوڑ دے اللہ تعالیٰ اس کوایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اس کے وہم وگماں میں بھی نہیں ہوتا اس نے کہا کہ اے نوجوان سن لے اپنے ایک ایک بچے کوتڑپ تڑپ کرمرتا تودیکھ لوں گی۔

لیکن کبھی اپنے اللہ کی نافرمانی نہیں کروں گی ۔ اوراب کی بارمیں واپس نہیں آؤں گی ۔گھرجا کربیٹوں سے کہا کہ صبرکروابھی کھانا آجائے گامصلیٰ بچھا کر بیٹھ گئی اوراللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے اللہ تو نے چونچ دی ہے تو دانا بھی تو ہی دے گا۔اے رب کریم میرے بچوں کے لیے کھانےکا بندوبست کر دے ابھی جملے مکمل نہیں ہوئے تھے کہ درواز ے پر دستک ہوئی وہ نوجوان دروازے پرکھڑ ا تھا۔ ساتھ اس کے نوکربھی تھے لڑکی نے گرج کر پوچھا کہ اب کیوں آیا ہے اس نوجوان نے کہا کہ مجھے معاف کر دے۔جب توغریب ہوکراللہ سے اتنا ڈرتی ہے تومجھے مالدار ہو کراللہ تعالیٰ سے کتنا ڈرنا چاہیے اب میرا دل بدل چکا ہے اب توکیا میں کسی عورت کو بری نظرسے نہیں دیکھوں گا میری بہن لے اور میری طرف سے یہ تحفہ قبول کرلے آج کے بعد میں تجھے بہن کہتا ہوں لڑکی نے کہا کہ رک جا پھرشکر کا سجدہ کیا اوردعا کی اے اللہ اگر یہ اپنے قول میں سچا ہے تواس پر دنیا کی اورجہنم کی آگ حرام کر دے وہ نوجوان اپنے دوست سے کہتا ہے کہ اللہ سے ڈرنے والی اس لڑکی کی دعا کا اثر ہے کہ میں دنیا کی آگ میں ہاتھ  ڈالتا ہوں تو آگ میرے ہاتھ پر اثر نہیں کرتی امید ہے کہ جہنم کی آگ بھی مجھ پراثرنہیں کرے گی۔

About Admin

Check Also

حضرت فاطمہ ؓ نے فر ما یا ! 27 ،29 رمضان عشاء کے بعد ایک سورۃ پڑھ لینا انشاء اللہ مقدر بدل جا ئے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نبی ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ جس نے رمضان کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *