Breaking News

چوہدری نثار کو سرپرائز دینے کی تیاریاں! عمران حکومت کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں سب سے بڑی تبدیلی آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب 2018 کا الیکشن ہوا تو چودھری نثار علی خاں نے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے بھی دو حلقوں سے آزاد حیثیت میں حصہ لیا تھا لیکن وہ قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں ہار گئے تھے اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست جیت گئے تھے لیکن اس نشست کا اُنہوں نے حلف نہیں اُٹھایا تھا۔

تاہم اب حکومت نے اسمبلی اراکین کو الیکشن جیتنے کے بعد حلف اٹھانے کا پابند کرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، قانون کی منظوری سے چوہدری نثار علی خان کیلئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی جنہوں نے تاحال رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا۔ معروف صحافی سہیل اقبال بھٹی نے بتایا ہے کہ حکومت نے آرٹیکل 65میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد حلف اٹھانے کے حوالے سے اراکین کی اپنی صوابدید ختم ہوجائے گی، اس سلسلے میں وزارت پارلیمانی امور نے سمری تیار کرکے کابینہ کو ارسال کردی ہے،جس کی آئندہ ہفتے کابینہ اجلاس میں اس کی حتمی منظوری کا امکان ہے،جس کی منظوری کے بعد کسی رکن صوبائی یا قومی اسمبلی کی لازم ہوجائے گا کہ وہ متعلقہ اسمبلی کے پہلے اجلاس کے بعد 60روز میں رکن کی حیثیت سے حلف اٹھائے، اگر اس عرصے میں کوئی رکن حلف نہیں اٹھا تا تو اس کی نشست خالی تصور کی جائے گی، اور الیکشن کمیشن اس بات کا پابند ہوگا کہ وہ اس نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے اس پر ضمنی الیکشن کروائے۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں سہیل اقبال بھٹی نے کہا کہ جب کوئی اراکین قومی یا صوبائی اسمبلی جب الیکشن لڑ کر جیت جاتے ہیں لیکن کسی بھی وجہ سے حلف نہیں اٹھاتے جس کی وجہ سے حلقے کے عوام نمائندگی سے محروم رہ جاتے ہیں جن میں 2018کے انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے الیکشن لڑنے والے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بھی شامل ہیں جنہیں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر کامیاب ہوگئے تھے۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *