Breaking News

کارکردگی نہیں دکھا سکتے تو گھر جاؤ۔۔!! عُمر شیخ عہدے پر فائز رہیں گے یا نہیں؟ وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سکول واپسی پر لاکھوں طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری ترجیح اور اجتماعی زمہ داری ہے کہ ہر بچہ محفوظ طریقہ سے سکول جائے اور سیکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یقینی بنایا ہے کہ پبلک ہیلتھ سیکیورٹی رولز کے مطابق سکول کھلیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ آئی جی پنجاب کارکردگی دکھائیں گے تو عہدے پر رہیں گے، سی سی پی اولاہور پر بڑا شور برپا ہوا، عمر شیخ کو اس لیے تعینات کیا کہ پولیس قبضہ گروپوں سے ملی ہوئی تھی۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا۔ بد فعلی کے ملزمان کو سرعام لٹکا دینا چاہیئے،ایسے افراد کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ آئی جی کارکردگی دکھائیں گے تو عہدے پر رہیں گے۔ سی سی پی او پر بڑا شور برپا ہوا۔ عمر شیخ کو اس لیے تعینات کیا کہ پولیس قبضہ گروپوں سے ملی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ سندھ حکومت کا کیا مسئلہ ہے۔منتخب میئر کو لانے سے کراچی کا مسئل حل ہوجائے گا۔ اپوزیشن نے ملک کو کنگال کیا پھر کہا کہ حکومت فیل ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے اندر بھی کچھ لوگ موجود ہیں جو وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔ چیلنج کرتا ہوں کہ عثمان بزدار اور ہمارے وزراء نے کرپشن نہیں کی۔عثمان بزدار شہبازشریف کی طرح میڈیا پر پیسا نہیں لگاتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف خود واپس نہیں آئیں گے ، نواز شریف کو واپس لانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔

About Admin

Check Also

پاکستان نے چین پر بجلیاں گرادیں گوادر میں ایسا کام کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *