Breaking News

رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر آپریشن ، کیا کچھ ہوگیا؟ (ن) لیگ میں تشویش کی لہر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے ستارے آج کل خاصے گردش میں ہیں آج کل وہ نیب کے ریڈار پر ہیں اور اُن پر نیب میں کیس چل رہا ہے جبکہ آج اُن کے خلاف ایک اور بڑی کاروائی ڈال دی گئی ہے۔

سمن آباد میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر قانون و ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا ء اللہ کے ڈیرے کیخلاف انتظامیہ نے آپریشن کیا، تجاوزات مسمار کردی گئیں ، کوریا والا پل پرواقع لیگی رہنما رانا ثنا ء اللہ خان کے ڈیرے کے سامنے تجاوزات کے خاتمے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کیا اور ڈیرے کے سامنے گرین بیلٹ کی جگہ پر غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ ٹف ٹائل کو اکھاڑ دیا جبکہ ہیوی مشینری کی مدد سے آہنی جنگلوں سمیت بختہ تجاوزات بھی مسمار کر دیگئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری کا کہنا تھا کہ سرکاری کی جگہ پر کسی کو بھی قبضہ جمانے کا اختیار نہیں دیا جائے گا ۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی شدید کاروباری اتار چڑھاؤ مندی کا رجحان غالب رہا،کے ایس ای100انڈیکس 42300پوائنٹس سے گھٹ کر42200پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے30ارب روپے ڈوب گئے اور60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں اس طرح گذشتہ دو دنوں کی مندی سے کے ایس ای100انڈیکس میں 249پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں تقریبا50ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *