Breaking News

عمران خان کا بڑا فیصلہ! آئی جی پنجاب کو عُمر شیخ کے حوالے سے کیا حکم جار ی کر دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چند یوم قبل حکومت نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کو تبدیل کر دیا گیا تھا اور انعام غنی کو آئی جی پنجاب اور عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم کی صدارت میں گزشتہ روز امن و امان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم اور سی سی پی او لاہور بات کرتے رہے جب کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار خاموش رہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور دیگرحکومتی نمائندے موجودتھے۔اجلاس میں سی سی پی او عمر شیخ نے کہا کہ وہ پولیس کو ٹھیک کر رہے ہیں، متعدد افسروں اور اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگوائیں، تین ماہ بعد لاہور خود بتائے گا کہ ٹھیک ہو رہا ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں آئی پنجاب انعام غنی کو حکم دیا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کیا جائے۔عمران خان نے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارووائی عمل میں لائی جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف آپ اپنی ٹیم تشکیل دیں۔اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ “لاہور میں گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں وزیراعظم نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو احکامات دیے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کیا جائے۔ ملاقات میں مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر بھی شامل تھے۔ جبکہ اس دوران وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار مسلسل مکمل خاموش رہی”۔

About Admin

Check Also

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *