Breaking News

موٹروے کیس میں تہلکہ خیز پیشرفت۔۔!! اب تک گرفتار ملزمان میں سے کس کو اچانک رہا کردیا گیا؟ ناقابل یقین اطلاعات

لاہور(نیوز ڈیسک) پولیس نے انتہائی سخت سکیورٹی میں موٹر وے حادثہ کیس کے گرفتار شدہ ملزم شفقت کو چہرے پر کالا کپڑاپہنا کر اینٹی ٹیرر کورٹ کی خصوصی عدالت میں جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے 14روزہ ریمانڈ کی درخواست کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ موٹروے کیس کے ملزم شفقت نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور اس کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو ابھی گرفتار کرنا باقی ہے ، مرکزی ملزم بھی ابھی گرفتار نہیں ہوا ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں ، ملزم سے مزید تفتیش کیلئے 14روز کا ریمانڈ دیا جائے ۔ جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ کچھ کہنا چاہتے ہو جس پر ملزم نے کہا کہ مجھے معاف کردیا جائے۔ جبکہ موٹروے حادثہ کا معاملہ ،پولیس نے حراست میں لینے والے تین ملزمان کو رہا کردیا اور اینٹی ٹیرر کورٹ کی خصوصی عدالت نے ملزم شفقت کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ موٹروے میں زیر حراست وقار کے بردار نسبتی عباس کو چھوڑ دیا گیا ہے ، عباس کے دو بھائی سلامت اور بوٹا کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ وقار کے بردار نسبتی اور دو بھائیوں کو چند روز قبل سانحہ موٹروے کیس میں حراست میں لیا گیا تھا۔ وقار مرکزی ملزم عابد کا محلہ دار ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

About Admin

Check Also

پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *