Breaking News

سکول کھلتے ہی صورتحال قابو سے باہر! سندھ کے بعد پنجاب کا بھی اہم فیصلہ، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ سندھ حکومت نے 21 ستمبر سے سکول کھولنے کا فیصلہ مئوخر کردیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگرصورتحال بہتر رہی تو 28 ستمبر کو مڈل کلاسز کو بلا سکتے ہیں۔ 28 ستمبر میں ابھی وقت ہے، اس حوالے سے مزید سوچ بچار اور غور کریں گے۔

کسی بچے کو وائرس ہوگیا تو وائرس بہت تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ سندھ حکومت صوبے کے بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ گزشتہ چار روز میں مختلف سکولوں کا دورہ کیا لیکن وہاں ایس اوپیز پر عمل نہیں ہورہا۔ کاروباری مراکز میں بھی ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔سکولوں اور کالجوں میں 13 ہزار طلباء کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔88 طلباء میں کورونا مثبت آیا ہے۔اگر محسوس ہوا کہ چیزیں درست سمت میں نہیں جا رہیں تو اسکول بند کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے پر ننکانہ کے 2 سکول سیل کردیے گئے، وزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ اساتذہ اور طلباء کی صحت اہم ہے، خطرہ نہیں مول سکتے، جس سکول میں کورونا کیسز ہوں گے ان کو سیل کردیں گے۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا کو بتایا کہ سکولوں میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے، تمام اضلا ع میں کورونا کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ننکانہ کے دو سکولوں میں کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے پرسیل کردیا گیا ہے۔ سکولوں میں 4 اساتذہ اور ایک طالب علم میں کورونا وائرس پایا گیا۔ جس پر دونوں سکولوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ اسی طرح پنجاب کے جس سکول میں بھی کورونا کیس رپورٹ ہوگا اس کو سیل کردیں گے۔کیونکہ اساتذہ اور طلباء کی صحت اہم ہے،اس لیے خطرہ نہیں مول سکتے۔

About Admin

Check Also

جاتی امرا:شریف خاندان کی محل نما رہائش گاہ، جاتی امرا کا ہندی زبان میں کیا مطلب ہے؟ جو جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی

لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر پاکستان کے سابق وززیر اعظم میاں محمد نواز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *