Breaking News

شادی کے بعد ایک عرصے تک اولاد نہ ہوئی تو میاں بیوی ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئے مگر۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کے بعد ایک عرصے تک اولاد نہ ہوئی تو دونوں میاں بیوی ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئےمگر ڈاکٹر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ دونوں کے پاؤں تلے سے زمین ہی نکل گئی وہ آپس میں میاں بیوی ہی نہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق میاں بیوی کو بچہ پیدا کرنے میں مشکلات تھیں۔

جس پر اُنہوں نے آئی وی ایف(مصنوعی طریقہ افزائش نسل) کے ذریعے بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہاں پر ڈاکٹر نے ان دونوں کا ڈی این اے کرنے کے بعد ایسا انکشاف کیا کہ دونوں پر قیامت ہی ٹوٹ پڑی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کرنے سے ایسا انکشاف ہوا کہ وہ دنوں نہ صرف آپس میں بہن بھائی ہیں بلکہ جڑواں بھی ہیں۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ امریکی ریاست میسیسپی کے رہائشی اس جڑواں بہن بھائی کے ماں باپ بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے  جس پر انہیں دو خاندانوں نے گود میں لے لیا تھا۔ یوں ان دونوں نے الگ الگ پرورش پائی ار پھر دونوں کی ملاقات جوانی میں ایک دوسرے سے ہو گئی اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو گئے اور انہوں نے آپس میں شادی کر لی ۔ ریاست میسیسپی میں محرم رشتوں کی باہم شادی آپس میں ممنوع ہے ۔ جس پر اب یہ دونوں مخمصے کا شکار ہیں کہ اب کیا کریں۔ رپورٹ کے مطابق ان دونوں کے والدین ان کے بچپن میں ہی ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے اور ان کو گوود لینے والے خاندانوں نے ان کو کبھی یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ جڑواں بہن بھائی ہیں۔ان دونوں کی ملاقات ایک کالج میں ہوئی یہاں یہ پڑھتے تھے۔

About Admin

Check Also

قبر پر گارڈ ز کھڑے کر دیے گئے،ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی قبر کے ساتھ متاثرین کیا کررہے ہیں؟حیران کن انکشاف‎

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہ بہت پرانی بات ہے‘ میں نے لاہور میں ایم اے او …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *