Breaking News

لڑکی کا ایسا کام سب کی لائن لگ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں بھی حالات پہلے کی طرح اسلامی نہیں رہے بلکہ آہستہ آہستہ عورتوں کو خاصی آزادی والا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے قبل ازیں سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جا چکی ہے جبکہ اب سعودی عرب میں خاتون نے حجامت کا پیشہ اختیار کرلیا ہے۔

جس کے بعد وہ ملک کی پہلی خاتون حجام بن عرب خبر رساں ادارے کے مطابق وفا سکر نامی خاتون بچوں کی ہیئر ڈریسر ہیں اور وہ مردوں کے بال نہیں کاٹتیں۔وفا کی اپنے سیلون میں بچوں کے بال تراشتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔وفا کا کہنا تھا کہ ان کا سیلون طائف شہر کے ایک مال میں واقع ہے جو فی الحال لائسنس ری نیو نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طورپر بند ہے لیکن مقامی حکام سے منظوری کے بعد سیلون دوبارہ کھول دیا جائے ۔ عرب میڈیا کے مطابق خاتون نے بطور ہیئر ڈریسر کئی سال کام کیا ہے اور کام کے دوران بچوں کا خیال رکھنے کے حوالے سے ان کے کام کو سراہا جاتا ۔ وفا کا کہنا تھا کہ بطور خاتون ہیئر ڈریسر ان کی موجودگی ایک غیر معمولی بات ہے اور کئی مرتبہ انہیں سوسائٹی میں اس حوالے سے اچھے تجربے کا سامنا نہیں رہا کیونکہ سوسائٹی میں لوگ خواتین کو ٹیچر اور نرس دیکھنے کے عادی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سوسائٹی نے اس حقیقت کو تسلیم نہیں کیا ہےکہ خواتین ہر شعبے میں باصلاحیت انداز میں کام کرسکتی ہیں۔

About Admin

Check Also

کورونا نے بالی ووڈ کو اجاڑ کر رکھ دیا،اہم ترین اداکار کا انتقال۔۔بھارت میں سوگ،دنیا بھرکے مداح غمگین

اسلام اباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں کورونا کی دوسری لہر بہت تیزی سے پھیل رہی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *