Breaking News

پاکستان میں شوہر نے کیا کر دیا۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے اہم شہر میں پہلی بیوی کے پہنچنے پر سالی سے شادی کرنے والے شوہر کا ایسا کام کہ پاکستانی مردوں کے سر شرم سے جھک گئے ۔۔۔سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد میں پیشی کے دوران پہلی بیوی کے پہنچنے پر سالی سے شادی کرنے والا شوہر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

اور دوسری بیوی کوچھوڑکر فرارہوگیا ‘ عدالت نے شوہر کے فرار پر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی درخواست پر اسے دارالامان بھیجنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں خالد حسین اورمسماة اریج مستوئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہاگیا تھا کہ خالد حسین نے قبل ازیں مسماة اریج کی بڑی بہن بلقیس سے شادی کی تھی۔ بعدازاں اسے طلاق دے کر اپنی سالی اریج سے شادی کرلی ہے جس پر دادو کے اے سیکشن تھانے میں اریج کے بھائی نے خالد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔درخواست گذاروں نے استدعا کی کہ اے سیکشن تھانے میں درج مقدمہ خارج کرنے اور تحفظ کی فراہمی کاحکم دیا جائے۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *