Breaking News

بریکنگ نیوز: ملک کی اہم شخصیت کے گھر خفیہ میٹنگ میں وزیراعظم عمران خان ، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی شرکت ۔۔۔۔ کس بات پر اتفاق ہو گیا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی کی سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے ۔پاکستان کے نامور اور معتبر صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی اہم شخصیات کے گھر پر ایک عشائیہ ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔

اس عشائیے میں شاہ محمود قریشی ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف ، شیری رحمان اور مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود شامل تھے۔ نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ ملک کی ان اہم شخصیات نے اپنے گھر پر عشائیہ دیا جنہوں نے دھرنے سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق عشائیے کے آخری حصے میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔ طاقتور شخصیات نے کہا کہ حکومت کو پانچ سال چلنے دیا جائے، اس دوران شہباز شریف خاموش رہے، ان طاقتور شخصیات کا بلاول کے ساتھ رویہ نرم تھا، بلاول بھٹو نے ان کے سامنے طریقے سے حکومت کے بارے میں اپنا موقف پیش کیا۔ دوسری جانب برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی کی قیادت عملی طور پر سنبھال کر شہباز شریف کو کھڈے لائن لگادیا ہے۔اظہر جاوید نے لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر کھڑے ہو کر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اظہر جاوید نے بتایا کہ حسن نواز کے دفتر میں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما موجود ہیں اور اتوار کو اپوزیشن کی اے پی سی میں خطاب کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *