Breaking News

اچھا تو اس وجہ سے گرفتاری نہیں ہو رہی تھی؟ تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی نے عابد ملہی کے حوالے اہم انکشاف کردیا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا  کہ ایک نیوز بریک کررہا ہوں کہ ملزم عابد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، اور بہت سرگرم کارکن ہے، اور عابد اسکے لیے الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرتا تھا۔

رانا عظیم کے مطابق ان کی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں،اور عابد ان سوسائٹیز میں لڑائی جھگڑا کرتا تھا، سات دن سے سنتے آرہے ہیں کہ عابد پر اور بھی کیسز ہیں اور رہا ہوجاتا تھا تو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جب ہی ایسا ہوتا تھا۔رانا عظیم نے بتایا کہ متاثرہ خاتون پولیس کارروائی سے اب تک کافی مطمئن ہیں، لیکن خاتون نے عدالتوں کے چکر لگانے اور وقت دینے سے صاف منع کردیا ہے، اس لئے اب غور کیا جارہا ہے کہ اس کیس کا ٹرائل جیل میں کیا جائے،اور جب جیل میں ٹرائل کیا جائے گا تو یہ اینٹی ٹیرراِزم کورٹ میں چلا جائے گا جس پر سماعت جلدی ہوگی اور فیصلہ بھی جلدی آئے گا، یا پھر ایسا بھی نہیں ہوا تو متاثرہ خاتون کا بیان دفعہ ایک سو چونسٹھ کے تحت لے لیا جائے اور پھر کہا جائے کہ آپ جہاں جانا چاہتی ہیں جائیں، قانونی سقم پورے کرلئے جائیں گے۔رانا عظیم نے کہا پورے ملک میں چھاپے مارے جارہے ہیں، عابد کے رشتے داروں کوبھی گرفتار کرلیا ،لیکن سسٹم کی خرابی ہے اس لئے اب تک عابد کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، اگر یہ سسٹم درست ہوتا تو کیا روزانہ سڑکوں پر لوٹ مار کرنے والے پکڑے نہیں جاتے، اور اگر یہ لوٹ مار کرنے والا گروہ پکڑا جاتا تو کیا سانحہ ہوتا؟ نہیں ہوتا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب تک سیاسی بھرتیاں ہوتی رہیں گی نظام اسی طرح خراب رہے گا۔رانا عظیم نے کہا جب پیسے دے کر بھرتیاں ہونگی اور افسران کرائم روکنے کے بجائے کرمنلز سے پیسے لے کر کرائمز کرنے دینگے، جب آپ ڈیوٹی کے بجائے گھروں میں سو رہے ہوتے ہیں گشت نہیں کرتے تو نظام درست نہیں ہوتا۔

About Admin

Check Also

رات گئے عمران خان کے ایک قریبی وزیر سے ملاقات ہو گئی، حال احوال پوچھا تو کہنے لگے کہ خوش بھی بہت ہیں اورپریشان بھی بے حد ، کیونکہ ۔۔۔۔۔ روف کلاسرا کا دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اڑھائی سال سے زائد کا عرصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *