Breaking News

بریکنگ نیوز: انتظار کی گھڑیاں ختم۔!! فاطمہ بھٹو جلد کس پارٹی کو جوائن کرنے والی ہیں؟ ایک خبر نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  زرداری کا کھیل ختم ہونے کا وقت آن پہنچا، وزیر اعظم عمران خاں کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کے قریب آگئی تفصیلات کے مطابق فاطمہ بھٹو جلد پاکستان کے سیاسی میدان میں اترنے کیلئے تیار۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹو نے پاکستان واپس آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے سینئر رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ فاطمہ بھٹو جلد پارٹی قیادت سنبھالیں گی۔وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے باقاعدہ انقلابی جدوجہد کا آغاز کریں گی۔ پڈعیدن میں شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فقیر رسول بخش منگریو، ڈاڈا عرض محمد،بشیر راجپر و دیگرنے کہا کہ فاطمہ بھٹو کے ملکی سیاست میں آنے کی خبر سے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ، تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹو نے پاکستان واپس آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے وہ پاکستان واپسی کا فیصلہ کرچکی ہیں اوراگلے چند دنوں تک وہ پاکستان ہوں گی اورسندھ کی سیاست میں ایک ہلچل مچا سکتی ہیں۔ فاطمہ بھٹوجو کہ ایک مصنفہ اورعالمی حالات پربہت زیادہ گہری نظر رکھتی ہیں ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی پاکستان واپسی سے پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت کو کافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم کو استعمال کرکے سندھ کی سیاست میں قدم رکھیں۔

About Admin

Check Also

پاکستانی وزیراعظم اور دو ہزار بٹیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقاررعلی بھٹو کھانے اور کھلانے کے کس قدر شوقین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *