Breaking News

بھنڈی کھا ئیں 4 بڑی بیما ریوں سے چھٹکارہ پائیں بھنڈی ہیرو سبزی قرار دے دی گئی؟جانئیے

سبحان اللہ ۔۔۔ کھانے کے معاملے میں ہر شخص کی پسند ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، کچھ لوگ بھنڈی کو پسند کرتے ہیں تو کچھ لیس دار ہونے کی وجہ سے اسے نا پسند کرتے ہیں لیکن ماہرین نے طبی فوائد کی وجہ سے بھنڈی کو ہیرو سبزی قرار دیا ہے۔ امریکا میں غذائی ماہرین کا کہنا ہے۔

کہ بھنڈی میں وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس سمیت دیگر غذائی اجزابھرپور مقدار میں شامل ہوتے ہیں جو نہ صرف انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ اس سے کئی بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے۔ خاص طور پر ذیابیطس کے علاج اورگردے کی بیماریوں کے لیے بھنڈی بہت فائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ بھنڈی دمہ سے بچاو کے ساتھ کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مددگارہوتی ہے جب کہ یہ ہیرو سبزی جسم میں مدافعتی نظام کو بھی فروغ دینے کا باعث بنتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بھنڈی کو چاہے سالن کے طور پر استعمال کیا جائے، تیل میں تلا جائے یا پھر اس کا اچار بنا کر کھایا جائے اس کے فوائد سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اللہ پاک نے ہمیں اپنی قیمتی نعمتوں سے نوازا ہے ہمیں ان نعمتوں کی بھرپر قدر کرنی چاہئے اور اللہ پاک کا ہر حال میں شکر ادا کرنا چاہئے۔

About Admin

Check Also

سردیوں میں مچھلی کھانے کے شوقین پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان پڑھ لیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مچھلی دنیا بھر میں مرغوب غذاسمجھی جاتی ہے، اسکی کئی اقسام ہیں لیکن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *