Breaking News

اب لاکھوں روپے کی ضرورت نہیں، وہ پھول جس کے ذریعے کینسرجیسے مرض کا علاج ممکن ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیلجیئم کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ آبی نرگس کے پھولوں میں پائے جانے والے الکلائیڈز پیچیدہ سرطانی رسولیوں کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔ بیلجیئم کی یونیورسٹی لایبر ڈی بروکسیلیس (یوایل بی) کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آبی نرگس کے خوبصورت پھولوں میں ’ہیمانتھیمائن‘ نامی ایک الکلائیڈ پایا جاتا ہے ۔

جو کینسر پھیلنے سے روکتا ہے۔ماہرین کے مطابق کینسر کے ہر خلیے میں رائبوسوم پائے جاتے ہیں جسے ’نینومشینز‘ بھی کہا جاتا ہے ۔ سرطانی رسولیاں خود کو بڑھانے کے لئے رائبوسوم کو ہائی جیک کرکے اپنے لیے پروٹین بنانے پر مجبور کردیتی ہیں۔ تحقیق کے دوران ہیمانتھیمائن کو جب کینسر کی رسولیوں پر آزمایا گیا جس نے رائبوسوم کو پروٹین بنانے سے باز رکھا اور دوسرے مرحلے میں رسولی کو بڑھنے سے روک دیا ۔ تحقیق اب اس مراحل میں ہے کہ نرگس سے اخذ کردہ یہ الکلائیڈ کہیں صحت مند خلیات کو تو نقصان نہیں پہنچاتا ۔ اگلے مرحلے میں ماہرین اس پھول کے مزید چار الکلائیڈز نکال کر ان کی آزمائش کریں گے۔۔۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔ تخم ملنگا ایک مشہور اور گرمیوں میں کثرت سے استعمال ہونے والے بیج ہے۔ جس کی افادیت بہت زیادہ ہے اور اس کے استعمال سے بہت سارے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ تخم ملنگا کا استعمال عام طور پر مشروبات میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے مشروبات میں مٹھاس در آتی ہے اور ا س کے ساتھ گرمیوں میں فوری طور پر اس سے ٹھنڈک بھی حاصل ہوتی ہے ۔ اس کو وزن کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ جسم میں طاقت پیدا کرنے کے لئے اس کا استعمال بہت ہی فائدہ مند ہے ۔

تخم ملنگا اس کو بلنگا بھی کہتے ہیں اس کا استعمال عموما مشروبات میں ہوتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں موجود گرمائش کا خاتمہ ہوتا ہے ۔اس کے استعمال سے معدہ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے تیزابیت میں کمی آتی ہے۔ تخم بلنگا تلسی پودے کی ہی ایک قسم ہے لیکن اس کے پتوں میں تھوڑی سی کھٹاس ہوتی ہے عموما اس کا پودا 4 فٹ تک ہوتا ہے ۔اس میں موجود اومیگا تھری کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور تیزابیت بھی ختم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیٹ اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے،نیند کو بہتر بناتا ہے، مدافعتی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے۔شوگر کے مریض اور عام افراد جو وزن بڑھ جانے کی وجہ سے پریشان ہیں، آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے، جس پر عمل کر کے آپ صرف 7 دن میں اپنی چربی پگھلا سکتے ہیں۔ یہ نسخہ لیموں سے بنایا گیا ہے جو کہ چربی پگھلانے کے لئے انتہائی شاندار پھل ہے اور اس کے استعمال سے میٹابولزم تیز ہونے کے ساتھ وزن کم ہوتا ہے۔ شربت بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء چاہئے ہوتے ہیں ڈیڑھ گلاس پانی،ایک چمچ تخم ملنگ،ایک چمچ شہد،ڈیڑھ چمچ لیموں کا پانی ان تمام اشیاء کو اچھ ی طرح مکس کر لیں اور دن کے کسی وقت بھی اس کا استعمال کریں آپ اپنے جسم میں پیدا ہونے والی طاقت کو خود محسوس کریں گے۔

About Admin

Check Also

آپ کا معدہ خراب ہے یا کھانا ہضم نہیں ہوتا معدہ میں جلن ہوتی ہے صرف یہ تین کام کرلیں معدہ زندگی بھر خراب نہیں ہوگا انشااللہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تقریباً ایک مہینے سے کھانا ہضم نہیں ہو رہا معدہ جلن سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *