بریکنگ : چوہدری صاحب بڑی وکٹ اڑا لے گئے ۔۔۔ نواز شریف کی فوج کے خلاف تقریر کو بنیاد بنا کر کس بڑے رہنما نے (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا؟ جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ نوازشریف کے ملک مخالف ایجنڈے کو عوام نے مسترد کردیا،نواز شریف نے پاک فوج کیخلاف بول کر مودی کا یار ہونے کا ثبوت دیا،عوام نوازشریف کے مذموم عزائم کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے کامل علی آغا نے ملاقات کی،ملاقات میں میاں محبوب رانجھا ایڈووکیٹ اورمیاں حسن علی رانجھا بھی موجود تھے ،لیگی ایم پی اے مناظر علی رانجھا کے بھائی مظہر علی رانجھا ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل ہو گئے ،چودھری پرویز الٰہی نے مظہر علی رانجھا کو کوٹ مومن کیلئے تحصیل ناظم کا امیدوار نامزد کردیا،میاں مظہر علی رانجھا کا کہنا تھا کہ آج اپنے اسل گھر مسلم لیگ(ق)میں واپس آگیا ہوں، چودھری برادران کے عوامی خدمت کے جذبے کو آگے بڑھائیں گے ۔ دوسری جانب  مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکو یہ وضاحت کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، جب آپ ایک ملاقات میں اتنے گھنٹے بیٹھیں گے تو نواز شریف اور مریم نواز پرتو بات ہو گی۔ میں نے آرمی چیف کو بتایا کہ کہاں میرے لیڈر کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں آرمی چیف سے ہونیوالی ملاقاتوں پر وضاحت دیتے ہوئےن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں کو ایسے بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔ جب آپ اتنی طویل بیٹھک کریں گے تو یقیناً نواز شریف اور مریم نواز کے ایشوز پر بھی بات ہوگی۔ میں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بتایا کہ کہاں میرے لیڈر کے ساتھ لیگل کیسز میں زیادتیاں ہوئی ہیں۔میں اگر سیاست میں نہ بھی ہوتا تو بھی یہ باتیں کہتا۔

About Admin

Check Also

دہائیوں پرانی رفاقت کا خاتمہ۔۔۔!!! پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کپتان ہو یا کھلاڑی، کھیل کا میدان ہ یا سیاسی میدان، بس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *