Breaking News

راستے میں کتنی لڑکیوں کو دیکھا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک نوجوان نے ایک عالم دین سے پوچھا؟ میں ایک جوان ہوں اور نامحرم دیکھنے کے لئے مجبور ہوں ،اور اپنے آپ کو نہیں روک پاتا، اس صورت میں کیا کروں؟ عالم دین نے اسکی بات پہ غور کیا اور اسے ایک برتن دیا جو دودھ سے لبالب بھرا ہوا تھا اور تاکید کی کہ کوزے کو فلاں جگہ تک لے جاؤ۔

اور خیال رکھنا کہ دودھ نہ گرے، پھر کہا میں خود بھی ساتھ چلتا ہوں اگر تم سے دودھ گرا تو میں سب لوگوں کے سامنے وہی تمہیں اس چھڑی سے ماروں گا. جوان کوزے کو صحیح و منزل تک لے گیا اتنی احتیاط سے کہ ایک قطرہ بھی دودھ کا نہ گرا. تب عالم دین نے اس سے پوچھا؟ راستے میں کتنی لڑکیوں کو دیکھا ؟ جوان نے جواب دیا کسی کو بھی نہیں. میں اس فکر میں تھا کہ دودھ کو احتیاط سے منزل تک پہنچا دوں تاکہ لوگوں کے سامنے مار کھا کر ذلیل نہ ہوں عالم دین نے کہا! یہ اس مؤمن کی داستان ہے جو خدا کو ہمیشہ اپنے کاموں پر حاضر و ناظر جانتا ہے. اور قیامت کے دن وہ نہیں چاہتا کہ اپنے حساب و کتاب کے ذریعے لوگوں کی نظروں سے گرے. ایمان کے بعد بڑی نعمت نیک عورت ہے. (حضرت عمر فاروقؓ) جوآدمی خود کو عالم کہے وہ جاہل ہے اور جو خود کو جنتی کہے وہ جہنمی ہے۔

About Admin

Check Also

غسل کے بعد اگر کوئی نا پا ک کپڑا پہن لے تو کیا دوبارہ غسل کر نا پڑے گا یا نہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میں آپ لوگوں کے ساتھ ایک بہت ہی اہم مسئلہ شئیر کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *