مسلم لیگ ن سوگ میں ڈوب گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن سخت مشکلات کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ نیب کے کیسز ہیں جس میں متعددد رہنما جیل میں ہیں جبکہ کل اپزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ اب ایک اور افسوس ناک خبر آگئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے رخسانہ کوکب کا انتقال ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رخسانہ کوکب کا انتقال ہوگیا ہے۔ رخسانہ کوکب کا تعلق سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے تھا ،رخسانہ کوکب آج سہ پہر حرکت قلب بند ہونے کے بعد جانبر نہ ہوسکیں،نماز جنازہ آج رات گلبرگ سے ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا جائے گا،رخسانہ کوکب 2013 کی اسمبلی میں مخصوس نشست پر رکن اسمبلی بنیں۔رخسانہ کوکب نے بطور کارکن دو دہائیوں تک مسلم لیگ کے ایک کارکن کے طور پر منسلک رہیں،مرحومہ نوازشریف ،شہبازشریف ،مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنماؤں کی پیشیوں پر مسلسل آتیں ،تین روز قبل بھی بیماری کی حالت میں ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی پیشی پر آئیں اور قیادت کیلئے نعرے لگاتی رہیں۔ رخسانہ کوکب کے انتقال کی خبر آتے ہی ن لیگ میں سوگ کا سماں ہے، رخسانہ کوکب کی نمازِ جنازہ انکے گھر ہاؤس نمبر 49، کے بلاک ، گلبرگ تھری ، نیئر فردوس مارکیٹ ادا کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے حافظ طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا، حافظ طاہراشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، طاہر اشرفی کا عہدہ اعزازی ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔مولانا طاہر اشرفی کی تعیناتی فوری طور پر عمل میں آئے گی اور ان کا عہدہ اعزازی ہوگا۔

About Admin

Check Also

دہائیوں پرانی رفاقت کا خاتمہ۔۔۔!!! پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کپتان ہو یا کھلاڑی، کھیل کا میدان ہ یا سیاسی میدان، بس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *