Breaking News

پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری! یکم اکتوبر سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت کتنی کم ہونے والی ہے؟ شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے چند ماہ قبل جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا تو عوام کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا اور حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  تاہم اب اوگرا نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم یا برقرار رکھنے سے متعلق کل اعلان کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ تیارکر لی ہے۔یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی یا نہیں اس کا اعلان کل کیا جائے گا۔ ن لیگ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلال چوہدری اور خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی رپورٹ جمع کرادی۔ ڈان نیوز کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنااللہ کو جمع کرادی ہے جس میں لکھا ہے کہ طلال چوہدری رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر تنظیم سازی کے لیے نہیں گئے تھے ،وہ اپنی مرضی سے ان کے گھر گئے۔طلال چوہدری نے تنظیم سازی کے لیے جانے کا جھوٹ بولا، رپورٹ کے مطابق طلال چودھری کا جھگڑا خاتون رکن اسمبلی سے ہی تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے ، اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پھر ایکشن ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے طلال چوہدری کے اہلخانہ نے کہا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے ، جبکہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ان کو چوٹیں آئیں ، لیکن اب انکوائری کے بعد معاملہ کسی حد تک کلیئر ہوگیا ہے ۔

About Admin

Check Also

’’ وزیر اعظم بن جائیں یا پھر وزیر اعلیٰ ‘‘ پیپلز پارٹی کی مونس الٰہی کو پیشکش، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *