Breaking News

اِنا للہ واِنا الیہ راجعون …پیا رے افضل انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خلیل الرحمان قمر کو حالیہ دنوں میں ان کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” سے کافی شہرت ملی۔ اس ڈرامہ سے پہلے ان کے ہی لکھے ہوئے ڈرامہ سیریل “پیارے افضل” نے بھی مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ اب ایک خبر کے مطابق ڈرامہ “پیارے افضل ” کے حوالے سے ایک افسوس ناک خبر آگئی ہے۔

خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ میرا جگری یار، افضل، جس کے نام پر میں نے ڈرامہ سیریل ” پیارے افضل ” تحریر کیا تھا اور وہ پوری دُنیا میں مشہور بھی ہوا تھا وہ اس دنیا سے رخصت ہوگیا ہے، میری تمام دیکھنے اور سننے والوں سے درخواست ہے کہ اسکے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کی بخشش فرما دے۔ تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر اس وقت گہرے صدمے سے دوچار ہیں کیونکہ ان کے قریبی دوست جن کے نام پر انہوں نے ” پیارے افضل ” نامی ڈرامہ تحریر کیا اور اس ڈرامہ نے کامیابیوں کے جھنڈے بھی گاڑھے وہ اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں، یہ خبر انہوں نے خود نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران دی، ساتھ ہی انہوں نے سامعین اور ناظرین سے درخواست بھی کی کہ انکے قریبی اور پیارے دوست کے لیے دعا مغفرت بھی کر دیں۔ خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ” پیارے افضل ” نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر نومبر 2013 پر نشر کیا گیا تھا ،اس ڈرامے نے بھی حالیہ ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو” کی طرح مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، اس ڈرامے نے بھی کئی ایوراڈ اپنے نام کیے تھے۔ اس ڈرامہ میں حمزہ علی عباسی، عائزہ خان،سوہائی علی ابرو،ثنا جاوید،صبا حمید،فردوس جمال ،صبا فیصل اور انوشے عباسی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

About Admin

Check Also

جادوئی الفاظ !اگرکوئی بھی مرد کسی بھی خاتون کے سامنے یہ6 الفاظ بول دے تو وہ ہمیشہ کے لئے اس کی ہوجائے گی، آزما کر دیکھ لیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جادوئی الفاظ !اگرکوئی بھی مرد کسی بھی خاتون کے سامنے یہ6 الفاظ بول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *