Breaking News

جب اُس نے مجھے لفٹ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیارے پاکستانیو آج ہم آپ کو ایک بہت ہی زبردست تحریر لے کر آئے ہیں امید ہے۔ کہ آپ کو ضرور پسند آئے گیمیں بیگ ہاتھ میں پکڑے بس کا انتظار کر رہا تھا۔ کہ ایک گرے رنگ کی کار میرے قریب آ کر رکی۔ ڈرائیونگ سیٹ پر ایک نوجوان سی ماڈرن لڑکی بیٹھی ہوئی تھی۔

اس نے چشمہ اتارتے ہوئے مجھ سے پوچھا لفٹ چاہئے، کہاں جاو گے۔ میں نے کہا مس، میں نے تو اقبال ٹاؤن جانا ہے۔ کہنے لگی مناسب سمجھو تو بیٹھ جاو، میں بھی ادھر ہی جا رہی ہوں۔ میں بیگ رکھنے کیلئے گاڑی کا پچھلا دروازہ کھولنے لگا تو بولی۔”بیگ پیچھے ڈگی میں رکھ دو اور آپ فرنٹ سیٹ پر آ جاو”۔ میں نے خوش ہوتے ہوئے بیگ ڈگی میں رکھا اور ڈگی بند کر کے فرنٹ ڈور کی طرف بڑھا ہی تھا۔ کہ موصوفہ نے گاڑی بھگا دی۔ میں دن دیہاڑے لٹ چکا تھا۔ اب شور بھی کیا مچاتا، اپنی مرضی اور رضا مندی سے ہی اپنا بیگ اس کی گاڑی میں رکھا تھا۔ میرا دل اچانک ہی بیٹھنے لگا اور میں نڈھال قدموں کے ساتھ گھر واپس چلا آیا۔ مجھے دیکھتے ہی امی نے کہا اتنی جلدی واپس بھی آ گئے ہو۔ تمہیں کہا بھی تھا کہ اقبال ٹاؤن تک لازمی جانا، نہیں تو مصیبت واپس آ جائے گی۔ میں نے پُر سکون لہجے میں کہا امی آپ فکر نہ کریں، ایک دوست ادھر ہی جا رہا تھا، میں نے بیگ اس کی گاڑی میں رکھ  دیا ہے، اب تک آپ کی مانو بلی اقبال ٹاؤن پہنچ بھی چکی ہو گی۔

About Admin

Check Also

پی ٹی وی میں ڈرامے کیلئے معاہدے پر دستخط لیکن اگلے ہی دن پروڈیوسر نے کہا پہلے میرے ساتھ سونا ہوگا،معروف اداکارہ کے الزامات ، پروڈیوسر کانام بھی بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں آئے روز  نئے نئے انکشافات سامنے آتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *