Breaking News

’’ لڑکی کو نہاتا دیکھ کر لوگ۔۔۔ ‘‘ نواز شریف نے اپنے دور میں ’ شیمپو‘ کے اشتہار پر پابندی کیوں لگوائی گئی؟ ناقابلِ یقین وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ غداری اب ایک مذاق بن چکا ہے جس کو روکنا چاہئیے،اب اس میں پیمرا کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔پیمرا نے پہلے نواز شریف کی تقریر پر پابندی لگائی۔ساتھ میں ایک اور عجیب چیز سامنے آئی ہے کہ بسکٹ کے اشتہار کو بین کر دیا گیا ہے۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ اس میں فحاشی دکھائی گئی ہے۔میں نے اس اشتہار کو دس بار دیکھا ہے،اگر وہ اشتہار بند ہو سکتا ہے تو پھر 70سالوں میں پاکستان میں جنتی بھی فلمیں اور ڈرامے بنے ہیں وہ بند ہونے چاہئیے۔اگر کسی کو اس کمرشل کے اندر فحاشی نظر آتی ہے تو اس کا علاج ہونا چاہئیے۔ہمارے ایک میڈیا کے گروپ نے فساد پھیلایا ہوا ہے۔اس کے بعد کچھ اشتہارات بھی بند کروائے گئے،ایسے واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں۔نواز شریف نے ایک زمانے میں شیمپو کے اشتہار پر پابندی لگوائی تھی۔جب انہوں نے صحافیوں کو ناشتے پر مدعو کیا تو ان سے سوال کیا گیا کہ آخر کیا وجہ ہے آپ نے شیمپو پر پابندی لگوا دی۔جس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ نہیں سمجھتے، شیمپو میں جب لڑکی کے بال دکھائے جاتے ہیں نہاتے ہوئے تو پھر لوگوں کو گندے خیالات آتے ہیں۔جس پر صحافی محمد مالک نے چٹکلا چھوڑتے ہوئے کہا کہ کہا کہ میاں صاحب اگر ایک شیمپو کے اشتہار میں بال نہیں دکھائے جائیں گے تو پھر آپ کی اور میری ٹنڈ دکھائی جائے گی۔ دوسری جانب پیمرا نے مہوش حیات نئے کمرشل پر پابندی عائد کردی۔ حال ہی میں ایک بسکٹ “گالا” کے لئے بنایا گیا نیا کمرشل نشر کیا گیا جس میں اداکارہ ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں جس میں وہ مختصر ملبوسات پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں، جسے ڈیزائنر علی ذیشان نے ڈیزائن کیا ہے۔

About Admin

Check Also

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *