Breaking News

ایتھے رکھ۔۔!! پی ڈی ایم میں اختلافات کُھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت سابق وزیراعظم اور پی پی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کو پی ڈی ایم کا سینئر نائب صدر بنایا گیا ہے جب کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں سربراہ کی مدت کے حوالے سے اختلافات سامنے آگئے۔ اپوزیشن کی5 جماعتوں پیپلز پارٹی، اے این پی، قومی وطن پارٹی، بی این پی مینگل اور نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم کی سربراہی مختلف جماعتوں کو بدل بدل کر دینے پر اتفاق کیا۔ اے این پی نے سربراہی نہ ملنے پر اتحاد سے باہر نکلنے کی دھمکی دے دی۔ چھوٹی جماعتوں کا مطالبہ ہے سربراہی اجلاس کی قرارداد پر عمل درآمد کیا جائے۔ حکومت کے خلاف بننے والے اپوزیشن اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں حزب اختلاف کی جماعتوں میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں کوئی جماعت مرکزی کردار چاہتی ہے تو کوئی جماعت چاہتی ہے کہ اس اتحاد کا سارا کرتا دھرتا اس کو سمجھا جائے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ کے بعد جب پی ڈی ایم رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی تو مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اے این پی کے میاں افتخار بظاہر تو اکٹھے کھڑےتھے مگر ان کےبیانات میں واضح فرق تھا۔ پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران جب میڈیا نمائندوں نے سوال کیا کہ کیا پی ڈی ایم میں ملنے والے عہدے مستقل بنیادوں پر ہوں گے تو شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ملنے والے عہدے مستقل ہوں گے جبکہ میاں افتخار بولے کہ نہیں یہ عہدے روٹیشن کی بنیاد پر ملیں گے۔ دونوں رہنماؤں کے بیانات میں تضاد نے اپوزیشن اتحاد کے درمیان اختلافات واضح کردیا ہے۔

About Admin

Check Also

مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *