بریکنگ نیوز:وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور وفاقی وزیر اہل خانہ سمیت ملک سے فرار ، تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کے قریبی دوست ملک سے فرار ہوگئے ہیں، اب واپس نہیں آئے گا، ایک وفاقی وزیر نے بھی اپنی پوری فیملی باہر بھیج دی ہے، ان کو خدشہ ہے پی ڈی ایم کے انکشافات پر ان کے نام ای سی ایل میں نہ آجائیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید بڑے سمجھ دار ہیں ان کو پتا ہے کہ زلفی بخاری فرار ہوچکا ہے، ابھی پی ڈی ایم کی تحریک شروع نہیں ہوئی۔زلفی بخاری جان بوجھ کر اطلاع دے کر ملک سے باہر جاچکا ہے، واپس نہیں آئے گا۔اسی طرح ایک اور وزیر نے اپنی فیملی باہر بھیج دی ہے۔ ان کو خدشہ ہے کہ پی ڈی ایم کچھ ایسے انکشافات نہ کردے کہ ان کے نام ای سی ایل میں آجائیں گے۔یہ اتنے بہادر ہیں کہ ایک اور وفاقی وزیر نے اپنی پوری فیملی باہر بھیج دی ہے۔ لیکن ہمارے بچے یہاں مریں گے۔ ہمارے تو آباؤ اجداد کی قبریں ادھر ہیں، ہم نے کہاں جانا ہے؟ ان کے بچے ملک سے باہر اور بہت اہم ہیں، جبکہ مروانے کیلئے غریبوں کے بچے ہیں۔جبکہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ غداری کے مقدمات ہمارے لیے میڈلز ہیں، حکومت نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا، اب ہماری باری ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ ہم پر الزام ہے کہ ہم نے اشتعال انگیز تقاریر کیں، ان کیخلاف مقدمہ کیوں نہیں آیا جنہوں نے سول نافرمانی کا حکم دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہماری تحریک کا باضابطہ طور پر آغاز بھی نہیں ہوا اور حکومت کی چیخیں سنائی دینے لگی ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکمران اپنے بنکروں سے نکلیں اور مہنگائی کے مارے عوام کی خبر لیں۔

About Admin

Check Also

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ہونے والی تعطیلات والدین اور بچوں کے لئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *