Breaking News

کیاآپ کومعلو م ہے کہ سلمان کا باڈی گارڈ ماہانہ کتنی تنخواہ لیتا ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشہور شخصیات کیلئے سکیورٹی ہی ان کی سب سے اولین ترجیح ہوتی ہے، اور وہ اپنی حفاظت کیلئے خطیر رقم خرچ کرتے ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سلمان خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ کامیاب اداکار ہیں، دبنگ خان کے مداحوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔

جنہیں ایک نظم و ضبط میں رکھنے کیلئے کچھ مضبوط ڈیل ڈول والے افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں سائے کی طرح نامور بھارتی مسلمان اداکار سلمان خان کے ساتھ رہنے والے سلو میاں کے باڈی گارڈ شیرا کی بدولت انہیں یہ تمام سہولیات میسر آ پاتی ہیں۔ یہ دبنگ باڈی گارڈ یعنی شیرا 20 سال سے سلمان خان کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔سلمان خان بھی اپنے سکیورٹی کے امور سنبھالنے والے شیرا سے بھرپور محبت کرتے ہیں، وہ ان باڈی گارڈز کو ہر طرح سے خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے باڈی گارڈز کیلئے دبئی کا تفریحی ٹور بھی ترتیب دیا تھا۔ اس بات کا بھی سب کو معلوم ہے کہ دبنگ خان کو سکیورٹی کے مسائل درپیش رہتے ہیں، حالیہ دنوں میں بھی فلم ریس 3 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کچھ افراد کا ایک گروپ داخل ہوا جس نے سلمان خان کو بھر پور انداز میں ڈرانے کی کوشش کی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے واقع پر پہنچ کر سلمان خان کو باحفاظت ان کے گھر منتقل کیا۔سلمان خان کو عدالتوں میں بھی مسلسل حاضری دینی پڑتی ہے، اس سے قبل جب وہ نایاب ہرن کے شکار کے کیس سے متعلق جودھ پور پہنچے۔

تو مقامی گینگسٹر لارینس بھشنوئی نے بھی اداکار کو جان سے ختم کرنے کی بات کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اس گینگسٹر کا تعلق راجھستان کی ایک ایسی کمیونیٹی سے ہے جو نایاب ہرن کی عبادت کرتے ہیں اور سیٹ پر پیش آئے ناخوش گوار واقعہ کو بھی اسی گینگسٹر سے جوڑا جا رہا ہے۔ان مشکل حالات میں سلمان خان کو ہمیشہ شیرا کا ساتھ میسر رہا اور وہ جی جان سے سلمان خان کی حفاظت کی ذمہ دارایاں سنبھالتے رہے ، اس واقعہ کے بعد بھی شیرا پولیس اہلکاروں کی مدد سے سلمان خان کو اپنی گاڑی میں ان کے گھر تک لے گئے، اور اس واقعے کے بعد سے سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل شیرا جسٹن بیبر کی بھارت آمد پر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔شیرا کی کمپنی اس سے پہلے بھی انٹرنیشنل سٹارز کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرچکی ہے۔ شیرا کی کمپنی مائیکل جیکسن، ول سمتھ، جیکی چن، پیرس ہلٹن، شیگی، پیٹر آندرے، ڈیانا کنگ سمیت دیگر بین الاقوامی شخصیات کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کامیابی سے ادا کرچکی ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں وہ اس کام کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں، ان کی تنخواہ کسی سلیبرٹی سے کم نہیں، وہ ماہانہ 15 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں، جو سالانہ 1 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

About Admin

Check Also

اداکارہ حِرا خان سے نامور ڈائریکٹر کا شرمناک مطالبہ، ہنگا مہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپنے کپڑ ے اتارو اور یہ کپڑے پہن کر آڈیشن دو، اداکارہ حرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *