Breaking News

’’میں کنجر ہوں اور میرا کام ہے لوگوں کو خوش کرنا ۔۔۔۔ ‘‘نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے تہلکہ خیز بیان نے پوری لالی ووڈ انڈسٹری کو دنگ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر شوبز ستاروں کی جہاں بے حد پذیرائی ہوتی ہے وہیں بسااوقات ان پر غیر ضروری تنقید بھی کی جاتی ہے وہیں انہیں ٹرول بھی کیا جاتا ہے۔ ٹرولنگ اور سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو اداکارہ صبا قمر نے ایسا جواب دیا کہ ٹرولرز خود بھی گھبرا جائیں۔

ادکار عمران عباس کے ساتھ لائیو ویڈیو چیٹ میں ادکارہ صبا قمر نے کہا کہ “ہم تو بھائی کنجر ہیں ، ہمارا کام ہی آپ کو خوش کرنا ہے، آپ کو اس پر ہماراشکرگزار ہونا چاہیے”۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایسے لوگوں کی باتیں دل پر نہیں لیتیں۔انسٹا لائیو چیٹ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ میں کیوں اپنی توانائیاں ان غیر ضروری ٹرولرز پر صرف کروں؟اپنی گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا۔ انسان کو اس کی خواہش کے مطابق سب مل جائے تو بھی وہ سوچتا ہے اچھا اس سے آگے کیا ہوگا؟دوسری جانب پاکستان کی نامور اداکارہ زارا نور عباس سوشل میڈیا صارفین کی بے جا تنقید پر سیخ پا ہوگئیں۔ انہوں نے ادکار شہروز سبزواری کی پوسٹ پر صدف کنول کے کمنٹ کو موضوع بنا کر قیاس آرائیاں کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اداکار شہروز سبزوار نے اپنی والدہ صفینہ بہروز کی سالگرہ پر ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹا شیئر کیتھی جس پر پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ماڈل صدف کنول نے “ماما” لکھ کر کمنٹ کیا، لوگوں نے صدف کی جانب سے شہروز کی والدہ کو ماما کہنے کا کچھ اور ہی مطلب لے لیا ۔

اور شہروز اور صدف کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کردیں جس پر صدف نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا تاہم اداکارہ زارانور عباس نے سوشل میڈیا صارفین کی اس حرکت پر شدید ناپسندیدگی کااظہارکیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے زارا نور عباس نے لکھا کہ ” ایک شخص نے دوسرے شخص کی والدہ کو “ماما” کہا تو یہ ایک قومی خبر بن گئی۔ یہ جان کر حیران ہوں کہ ہم لوگوں نے خود کو تو قرنطینہ میں ڈال لیا ہے لیکن اپنے اندر کے شیطان کو بند نہیں کیا، اگر کوئی اب بھی اس خبر کو رواں ماہ کی سب سے بڑی خبر سمجھتا ہے تو وہ یقین کرلے کہ اس نے اپنے تین ماہ برباد ہی کیے ہیں۔ انہوں نے لاک دا گوسپ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا”۔خیال رہے کہ اداکار شہروز اپنی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کااعلان کرچکے ہیں جبکہ کچھ روز قبل ان کے اور صدف کنول کے درمیان تعلقات کے حوالے سے افواہیں اٹھی تھیں جن کی شہروز نے سختی سے تردید کی تھی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین بھی بڑی کڑی نظر رکھتے ہیں جیسے ہی صدف کنول نے ” ماما ” کا لفظ استعمال کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے فوری کان کھڑے کر لئے۔

About Admin

Check Also

سال کے 365 میں سے 300 دن سونے والا شہری جانتے ہیں یہ شخص مسلسل کتنے دن سوتا رہتا ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان کے 42 سالہ پرکھا رام کو ایسی انوکھی بیماری ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *