Breaking News

نوازشریف کے ٹرمپ انتظامیہ کے ترلے، امریکی صدر نے پہلے ہاں کی پھر انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میاں نواز شریف جو علاج کے بہانے لندن گئے تھے اور وہاں سے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کسی تیسرے ملک کے ذریعے امریکیوں سے رابطہ کیا ، جس میں ان سے کہا کہ اس حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہماری مدد کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار سینیئر تجزیہ کار شاہین صہبائی نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سابق سفیر نے بھی امریکیوں سے کہا کہ انہیں ثالث کے طور پر لندن بھیجا جائے ، میں جاکر بات چیت کرتا ہوں ، جس پر امریکی حکومت کا ابتدائی طور پر تو پروگرام تھا کسی کو لندن بھیجنے کا لیکن بعد ازاں وہ اپنے مسائل میں الجھ گئے اور صدر ٹرمپ بھی کورونا کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد انہوں نے انکار کردیا کہ وہ کسی بھی مسئلے میں شریک نہیں ہوں گے ، آپ اپنے مسائل خود حل کریں ، جب کہ وزیراعظم عمران خان کو بھی علم ہے ان چیزوں کا اسی لیے انہوں نے کہا کہ ہمیں سب پتہ ہے لندن میں کیا ملاقاتیں ہورہی ہیں ۔ دوسری جانب  سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ کسی بھی تحریک میں شامل سیاسی جماعتیں ہر نکتہ پر متفق نہیں ہوتی ہیں کم از کم متفقہ ایجنڈا ہوتا ہے، اپوزیشن تحریک چل گئی تو کسی جماعت کو استعفے دینے سے اختلاف نہیں ہوگا، ن لیگ میں تمام لوگ نواز شریف کے بیانیہ سے متفق نہیں ہوں گے، شہباز شریف پہلے ہی مصالحت کی بات کرتے ہیں کئی لوگ نیب میں پھنسے ہوئے ہیں وہ بھی نہیں چاہیں گے کہ معاملات اس نہج پر پہنچیں، سوال ہے کہ حکومت مریم نواز کو گوجرانوالہ جلسہ جانے دے گی یا گرفتار کرلے گی، اپوزیشن احتجاج کو روکنا اچھی حکمت عملی نہیں ہوتی ہے، اپوزیشن نے بڑے جلسے کردیئے تو حکومت گرفتاریاں شروع کردے گی۔

About Admin

Check Also

طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائے گا، شناختی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *